اورنگزیب نے پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر شروع کروا دیں ڈی جی کی سرپرستی کا دعویٰ
ناظم آباد نمبر 2 کے پلاٹ نمبر E1/3 کی پرانی عمارت پر چھٹی منزل تعمیر کرنے کی چھوٹ دے دی
ڈی جی اسحق کھوڑو سے اورنگ زیب کے زیر سرپرستی ہونے پر موقف لینے کی کوشش، جواب نہیں ملا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے مرتب کردہ بلڈنگ قوانین میں کمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات بلڈنگ قوانین کے عین مطابق تصور کی جانے لگی ہیںجس سے کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ڈی جی کے شہر بھر میںماسٹر پلان کے مطابق تعمیرات کے دعوے کی مکمل قلعی کھل گئی ہے۔ ہر گزرتے دن واضح ہو رہا ہے کہ ڈی جی اسحق کھوڑو، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر اپناگرفت قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور بلڈنگ افسران اپنی من مانیوں میں آزاد ہیں۔ ایسے ہی ایک بدعنوان بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان نے وسطی کے علاقے ناظم آباد میں کمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر شروع کروا رکھی ہیں اوران نا جائز تعمیرات کو ڈی جی کی سرپرستی حاصل ہونے کا تاثر بھی دیا جا رہا ہے۔ زیر نظر تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 2 کے بلاک E پلاٹ نمبر 1/3 پرکمزور بنیادوں کی پرانی عمارت پر چھٹی منزل کی تعمیر کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی اسحق کھوڑو سے اورنگ زیب کے زیر سرپرستی ہونے کے حوالے سے موقف لینے کی کوشش کی گئی مگر ڈی جی آفس سے کوئی جواب نہیں ملا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے‘ محمد یوسف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ٹاؤن کی تعمیر و ترقی میں سڑکوں کی تعمیر اہم سنگِ میل قرار۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی ذاتی دلچسپی سے پاور ہاؤس چورنگی تا نیو کراچی 03 نمبر مچھلی مارکیٹ ماڈل سڑک کی تعمیر مکمل ہوئی۔ نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے۔ ماڈل شاہراہ شاعر اعجاز رحمانی پر لائٹس و گرین بیلٹ کی تعمیرکا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین محمد یوسف نے از سر نو تعمیر ہونے والی شاہراہ شاعر اعجاز رحمانی کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر ،یوسی چیئرمیز و وائس چیئرمیز‘ ایکس ای این B & R اشفاق حسین، افسر بی اینڈ آر فیصل صغیر‘ انجینئر صفدر حسین‘ انجینئر ساجد صدیقی‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق خان‘ ڈپٹی ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد و دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی خصوصی دلچسپی اور براہِ راست نگرانی میں پاور ہاؤس چورنگی سے مچھلی مارکیٹ نمبر 3 تک سڑک کی تعمیرکا کام تیزی سے جاری ہے۔ ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف گزشتہ رات خود موقع پر موجود رہے اور رات گئے تک مشینری و عملے کے ساتھ تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے۔ اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ یہ سڑک نیو کراچی کی مرکزی اور مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے جہاں روزانہ ہزاروں گاڑیاں اور شہری گزرتے ہیں مگر اس کی خستہ حالت نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا تھا۔ عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ منصوبہ اپنے ٹاؤن کے محدود فنڈز سے شروع کیا، کیونکہ خدمت کے جذبے کے سامنے رکاوٹیں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔ یہ سڑک کے ایم سی کی تحویل میں تھی مگر شہریوں کی سہولت کے لیے ہم نے یہ ذمہ داری خود اٹھائی۔ عوامی خدمت سیاست نہیں عبادت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر چیئرمین اپنے دفتر سے نکل کر میدان میں آجائے تو تبدیلی ممکن ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • بنیادی  انفرا اسٹرکچر کے بغیر ای چالان سسٹم کا نفاذ: کراچی کی سڑکوں پر سوالیہ نشان
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • کراچی کے منصوبے شروع ہو جاتے‘ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے: حافظ نعیم
  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں خلاف ضابطہ تعمیرات جاری
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات، حکام بے پروا
  • نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے‘ محمد یوسف
  • کراچی: آئی جی سندھ کا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
  • دہشت گردوں کی سرپرستی کاخاتمہ ناگزیر
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت