ڈی جی اسحق کھوڑو دھونس دھمکیوں پر اتر آئے، اخبارات کو نوٹس بھیجنے کا واویلا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
صحافی تنظیموں کا سندھ بلڈنگ میں رشوت ستانی کے شواہد عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ
مشتاق درانی کا ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس بھیج کر صحافیوںکو ہراساں کرنے کا مشورہ
حقائق پر مبنی خبریں روکنے کے لئے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو دھونس دھمکیوں پر اتر آئے اور مختلف اخبارات کو نوٹس بھیجنے کا واویلا سوشل میڈیا پر شروع کردیا، دوسری جانب اس معاملے میں صحافی تنظیموں اور مختلف فلاحی اداروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جاری رشوت ستانی کے معاملات کے شواہد خود عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے تیسری بار اپنا عہدہ سنبھالتے ہی اپنے ماتحت افسران کے سامنے مختلف ذرائع ابلاغ کے اداروں اور ان سے منسلک صحافیو ںکو لگام ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد جب ڈی جی ایس بی سی اے نے اپنے ماتحت افسران کو کراچی بھر میں غیر قانونی تعمیرات کروانے کا ٹاسک دیا تو اس معاملے میں صحافیوں کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس پر گھبرا کر ڈی جی ایس بی سی اے نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مختلف اخبارات کو قانونی نوٹس بھیجنے کا واویلا شروع کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سارا کھیل مشتاق درانی نامی افسر کا رچایا ہوا ہے جس نے ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس بھیج کر صحافیوںکو ہراساں کرنے اور انہیں دبائو میں لینے کا مشورہ ڈی جی کو دیا ہے ، اس وقت کراچی کے تمام ہی علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری ہیں جنہیں روکنے میں ڈی جی ایس بی سی اے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں کیونکہ ان کا مقصد مال جمع کرنا ہے جو کہ موصوف ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں ، مشتاق درانی غیر قانونی اپروول کروانے کا ماہر کھلاڑی سمجھا جاتا ہے جس کے حوالے سے روزنامہ جرأت شواہد اور حقائق جمع کر رہا ہے جو کہ جلد منظر عام پر لائے جائیں گے ، جبکہ ڈی جی ایس بی سی اے پر بھی اپنی پہلی تعیناتی کے دوران چیف سیکریٹری کی جانب سے ڈیمولیشن کے نام پر جاری کئے جانے والے خطیر فنڈ میں خرد برد کرنے سمیت ادارے سے لون لینے جیسے کئی الزامات عائد ہیں جن کے شواہد بھی جلد معزز عدالت کے سامنے پیش کئے جائیں گے ، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کراچی کی صحافی تنظیموں اور انسان دوست ماحول پر کام کرنے والی مختلف نجی فلاحی تنظیموں نے خود معزز عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس حوالے سے تیاریاں کی جاری ہیں جہاں تمام شواہد اور حقائق پیش کئے جائیں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے کی ایمانداری کا یہ عالم ہے کہ ہفتے کے روز ڈیمولیشن میں شامل کئے جانے والے دو پلاٹوں 4/16بلاک 2Aناظم آباد اورپلاٹ نمبر2/3بلاک1Eکو ڈی جی ایس بی سی اے نے خود اچانک اور پراسرار وجوہات سے ڈیمولیشن لسٹ سے نکلوا دیاجن پر خلاف ضابطہ تعمیرات کھلے عام کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے ڈی جی ایس بی سی اے کا موقف جاننے کے لیے متعدد بار رابطوں کی کوشش کی گئی مگر اُنہوں نے کسی رابطے کا کوئی جواب نہیں دیا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
حیدر آباد، بحریہ ٹاون کی 893ایکڑ زمین کو غیر قانونی قرار،خالی کروانے کا حکم
حیدر آباد، بحریہ ٹاون کی 893ایکڑ زمین کو غیر قانونی قرار،خالی کروانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
حیدرآباد (سب نیوز) اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل نے بحریہ ٹاون کی 893ایکڑ زمین کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قبضہ خالی کروانے کا حکم جاری کر دیا۔
بحریہ ٹاون پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران بحریہ ٹاون کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامشورو کی دیہہ مول میں 893ایکڑ زمین بحریہ ٹائون کی ملکیت ہے اور حکومت سندھ اورریونیو حکام اس زمین سے بے دخلی کر رہے ہیں جن کو روکا جائے۔
ٹریبونل نے فریقین کے دلائل اورسپریم کورٹ کے سابقہ احکامات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کر تے ہوئے تمام اراضی کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔ ٹربیونل نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ زمین ریاستی ملکیت ہے بحریہ ٹان اپنی ملکیت ثابت کرنے میں ناکامی رہی ہے۔سپریم کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے کہ بحریہ ٹاون کو صرف 16896 ایکڑ زمین کا حق حاصل ہے، زمین سے متعلق بحریہ ٹاون کی استدعا ناقابلِ سماعت ہے۔ ٹربینل نے فیصلے میں حکم دیا کہ متعلقہ حکام بحریہ ٹان کو غیر قانونی طور پر قابض زمین سے بے دخل کرنے کے مجاز ہیں، اس ضمن میں انسداد قبضہ فورس کارروائی کر سکتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2لاکھ 30ہزار ڈالر امداد کا اعلان ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2لاکھ 30ہزار ڈالر امداد کا اعلان سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین تاریخ میں پہلی بار 2600 ارب روپے قرض قبل ازوقت واپس کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم