2025-10-04@19:55:02 GMT
تلاش کی گنتی: 37

«کور کمانڈر گوجرانوالہ»:

    کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات کے دوران کیا۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ نے طلباء سے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، طلباء نے آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر فوجی سازوسامان کی خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، طلباء کی جانب سے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے...
    گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)بینک لاکرز میں رکھے اصلی سونے کو جعلی سونے میں بدلنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ثاقب علی مذکورہ گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، جو بینک عملے کے ساتھ مل کر اصلی سونے کی جگہ نقلی سونا رکھتا رہا۔(جاری ہے) ایف آئی حکام نے بتایا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے کروڑوں کا سونا خوردبرد کیا ہے، مجموعی طور پر21 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا خوردبرد کیا گیا ہے۔حکام نے بتایاکہ ملزم کے دیگر 6 ساتھیوں کو ایف آئی اے پہلے...
    گوجرانوالہ میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری ہے۔ بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے سیلابی پانی سے دریائے چناب کے قریبی دیہات زیر آب ہیں، دریائے چناب ہیڈخانکی کے قریب سیلابی پانی کے باعث مختلف علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔ سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا  ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اپریشن جاری ہے،  پاک فوج کے جوان  کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے متاثرین   کو  محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ متاثرین سیلاب نے پاک فوج کے اس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا ہے، پاک فوج اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔  
    گوجرانوالہ میں پولیس ایک اہلکارکو شہید اور 2 کو زخمی کرنے والا تیسرا ڈاکوبھی مبینہ مقابلے میں مار دیا گیا۔ سی سی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سبحان اس تین رکنی گینگ کا حصہ تھا جس نے یہ جرم کیا، جمعرات کو مقابلہ کے دوران ملزم فرارہوگیا تھا جس کی ناکہ بندی پورے ضلع میں جاری تھی۔ ملزم کا سامنا صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں ہوگیا، سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں حطرناک ملزم سبحان ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق ہلاک ملزم نے دو دن قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گجرانوالہ میں ایک پولیس کانسٹیبل کو زخمی کیا تھا جب کہ سِیالکوٹ میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو شہید اور ایک کو...
    —فائل فوٹو کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد...
    گوجرانوالہ( اوصاف نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سول ڈیفنس کے افسران کی انوکھی منطق، سول ڈیفنس کے افسران نے نوجوان کی جان خطرے میں ڈال دی۔ موٹر سائیکل مکینک کی دکان پر تین لٹر پٹرول برآمد ہونے پر نوجوان کو سڑک پر مرغا بنا دیا، افسران نے پٹرول برآمد ہونے پر مکینک کو اپنے اوپر پٹرول چھڑکنے کا کہا۔ محنت کش لڑکے نے پٹرول اپنے اوپر انڈیل لیا، واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے مکینک کو کان پکڑوائے اس کے بعد پٹرول چھڑکوایا۔ دکاندار راجہ ماجد نے کہا کہ میری پٹرول کی دکان نہیں ہے، موٹر سائیکل کے انجن صاف کرنے کے لیے پٹرول رکھا ہوا تھا۔ جیل میں عمران...
    پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق عفان جی ٹاؤن کے رہائشی جمیل کی 20 سال قبل انجم ناز سے شادی ہوئی جو 7 بچوں کی ماں تھی۔ ملزم کا بیوی انجم ناز کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا،  ملزم اکثر مقتولہ کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ گوجرانوالہ پولیس  کے مطابق مقتولہ نے میکے فون کر کے شوہر کے تشدد کے بارے میں اپنے اہلخانہ کو آگاہ کیا اور میکے لیجانے کا کہا۔ ملزم نے اسی رنجش پر انجم ناز کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ مقتولہ کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی اور سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی...
    —علامتی تصویر گوجرانوالہ کے علاقے نولا نوالی میں ایک ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ لاہور میں 10 سالہ بچے کا گلا دبا کر قتللاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے 10 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔بچے کے چچا نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔
    فائل فوٹو  گوجرانوالہ میں والدین نے پسند کی شادی کرنے پر 2 بیٹیوں کو قتل کردیا، پولیس نے والدین کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا کہنا ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، لڑکیوں کے والدین کو بیٹیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی جناح اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات کو قیدی جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، قیدی پیٹ میں منشیات لے کر آیا تھا اور شبہ ہے مقدار زیادہ ہونے پر طبیعت بگڑی۔ سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ...
    گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس )گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے الزام میں والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں بہنوں کو 18 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور اٹلی پلٹ والد نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے بتایاکہ جائے وقوعہ پرڈکیتی کے آثار بھی نہیں تھے اور نا ہی گھر میں داخل ہونے کا کوئی راستہ تھا، گلی میں لگے کمیروں سے پتہ چلا کوئی اجنبی گھر کی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، انہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی، الیکٹرک بس پراجیکٹ پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے دور دراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے...
    —فائل فوٹو گوجرانوالہ میں گھر سے چلے جانے کا کہنے پر بھتیجے نے کلہاڑی کے وار کر کے چچی کو قتل اور چچا کو زخمی کر دیا۔پولیس نے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق واقعہ مدرسہ چٹھہ کے علاقے میں پیش آیا۔ کراچی: غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں کلہاڑی سے بھائی قتلکراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں غیرت کے نام پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا، پولیس نے قاتل بھائی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنے چچا کے گھر پر رہتا تھا تاہم اس کے رہنے پر اس کی چچی کو اعتراض تھا۔2 روز قبل چچا اور چچی نے ملزم کو گھر سے جانے کہا تو جھگڑا ہو گیا تھا، آج...
    گوجرانوالہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ وزیر آباد جنڈیالہ ڈھب والہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اس کا شوہر اور 2 کمسن بچے شامل ہیں۔ 
    طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں ملکی سلامتی، جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری حکام نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور نوجوان نسل کو قومی یکجہتی، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا۔ منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز نے جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں ملکی سلامتی، جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ کورکمانڈرز نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی...
    گوجرانوالہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں  شہری کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ مقابلہ تھانہ صدروزیرآباد کے علاقے محمد نگر کے قریب پیش آیا۔ سی سی ڈی ٹیم نے دوران ناکہ بندی 2 موٹرسائیکلوں پر5 سواروں کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے رکنے  کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم ہلاک ہو گیا، ملزم کی شناخت محبوب کے نام سے ہوئی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا۔  سی سی ڈی گوجرانوالہ نے مزید کہا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر نوکھر...
    ---فائل فوٹو  صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دو بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نوشہرہ ورکاں میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 18 اور 20 سالہ دو بہنوں کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔مقتول بہنوں کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اٹلی میں مقیم تھا اور حال ہی میں واپس پاکستان آیا تھا۔ 12 لاکھ روپے اور 3 ہزار یورو لاکر بیٹیوں کو رکھنے دیے تھے، واقعے کے وقت گھر سے باہر تھا۔انہوں نے بتایا کہ واپس آیا تو دیکھا بیٹیوں کو قتل کردیا گیا تھا اور تمام رقم غائب تھی۔پولیس کے مطابق مقتول بہنوں میں ایک نے ایم اے کر رکھا تھا، دوسری دوسری...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر  مملکت  آصف علی زرداری نےکہا ہےکہ پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نےگوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا،صدر مملکت کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے۔ صدرمملکت کی آمد پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔صدر مملکت نے "معرکۂ حق" کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کو سراہا۔ شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی و دیگر امور پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کےدوران ان کے بلند حوصلےکو سراہا۔ صدر نے...
    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جس دوران افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کوسراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران صدر مملکت نے دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال مہارت اور عزم سے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو پسپا کیا۔ صدر مملکت نے افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔   گوجرانوالہ چھاؤنی آمد پر  صدرِ آصف علی زرداری اور محسن نقوی کو  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خوش آمدید  کہا ۔  صدرِ مملکت نے معرکہ حق آپریشن میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جرات و استقامت کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے شہداء کو خراجِ عقیدت، قربانی کو قومی فخر قرار دیا ۔  بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا صدرِ مملکت نے اس موقع پر کہا کہ قوم کے سپوت...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا ہے، اور بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر مسلح افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور پختہ عزم کو سراہا، صدر نے مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں اور سویلین شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا، جبکہ منگلا اور گوجرانوالہ...
    گوجرانوالہ (مجتبیٰ علی  شاہ)کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین گردیزی کو نارووال، شکرگڑھ اور سیالکوٹ کے محاذوں پر دشمن کی پیش قدمی کو مؤثر حکمت عملی سے ناکام بنانے اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے پر قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ جنرل امداد حسین گردیزی کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دیا اور نہ صرف دفاع کو یقینی بنایا بلکہ دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ملکی دفاع کے اس کامیاب مظاہرے پر سوشل میڈیا پر بھی کور کمانڈر گوجرانوالہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، اور عوام میں اطمینان کی فضا پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان کو فتح حاصل ہوئی ، وزیر اعظم...
    پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں گھر میں گھس کر ملزمان نے ایک خاتون سے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر خاتون کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ واقعہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں واقع محلے میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت شگفتہ نورین کے نام سے ہوئی، واردات ایسے وقت میں ہوئی جب کہ خاتون گھر میں اکیلی تھی اور اس کا شوہر دوائی لینے گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ معاملہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نہیں ہے، دوسرے معاملات اور پہلوؤں کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس  کا کہنا تھا  ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد...
    عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس )گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان پر حملہ کیس میں مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وزیرآباد میں عمران خان حملہ کیس میں جرم ثابت ہونے پرمرکزی ملزم نوید کو 2 دفعات کے تحت عمرقید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ میں رات بہت مطمئن ہوا، وزیر خزانہ کہہ رہے تھے کہ عام آدمی تک ریلیف نہیں پہنچ رہا کیونکہ اس کا فائدہ مڈل مین اٹھا رہا ہے تو رات مجھے وہ مڈل مین مل گیا جو ریلیف نہیں پہنچانے دے رہا ہمارے تک وہ میرے پرائم منسٹر ہیں، اللہ کے فضل سے، پچھلے پندرواڑھے میں انھوں نے10 روپے نہ دے کہ ساڑھے 7 روپے کا ایک احسان کر دیا کہ میں نے 7 روپے 41 پیسے بجلی سستی کر دی چونکہ انھوں نے آئی ایم ایف سے اپروول لے لی تھی بجلی ویسے سستی کرتے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ...
    گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بیوی سے جبری غیر فطری اختلاط پر ایک شوہر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ نجی اخبار کی خبر کے مطابق عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ استغاثہ کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر محمد عتیق کے خلاف اروپ پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں اس پر مزاحمت کے باوجود غیر فطری جنسی عمل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ان کی حرکتوں نے ان کی صحت پر برا اثر چھوڑا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف 4 مئی 2024 کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی...
    گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، جو ایکسپورٹر ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا، گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوجرانولہ ایکسپو 2025 کے دوران اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے گوجرانوالہ چیمبر کو ایک کامیاب اور تاریخی ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر...
    پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں جیل میں قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے پر خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ جیل میں آج منشیات کے مقدمات میں بند ملزمان کی ملاقات کا دن تھا، ملزم سرفراز کی بیوی نے منشیات چاولوں میں چھپا کر دینے کی کوشش کی۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کے بھائی نے بسکٹ میں چھپا کر منشیات دینے کی کوشش کی، گرفتار ملزمان کو سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
    گوجرانوالہ (ممتاز نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، قائد نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کے موقع پر گفتگووفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ گھکڑ کے عوام نے ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسلم لیگ (ن) کا سر فخر سے بلند کیا، ایک سال پہلے اس ملک میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، کچھ ایسے بدبخت تھے جو ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی دعائیں کر رہے تھے، ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت...
    گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اﷲ پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کے مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ سدرہ گل نواز نے رانا ثناء اﷲ کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اکتوبر 2020 ء میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق جناح سٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق رانا ثناء نے سٹیڈیم کے باہر پولیس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں گوجرانوالہ /لاہو ر (نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں کی اجتماعی قوت سے وہ انقلاب برپا کرے گی جس میں وسائل پر چند لوگ قابض نہ ہوں۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ مایوس نہ ہوں بلکہ ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوس کریں، جماعت اسلامی نے ایک پرامن مزاحمتی، سیاسی، قلم اور کتاب کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ بنوقابل کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں 10 لاکھ بچوں اور بچیوں کو فری آئی...
    GUJRANAWALA: نامعلوم ملزمان نے جھنگی کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا  جارہا ہے۔  پولیس کے مطابق تھانہ فیروز والا کی حدود جھنگی میں دو افراد اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے آکر ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔  پولیس ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جاں بحق دونوں افراد کی شناخت رانا تنویر اوررانا سیف کے ناموں سے  ہوئی جو سگے بھائی تھے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ...
    گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...
    — فائل فوٹو گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق مکی روڈ پر شوہر ناراض بیوی کو منانے میکے آیا تھا تاہم بیوی کے گھر جانے سے انکار پر جھگڑا ہوا اور ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیاکراچی کے علاقے بلدیہ میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں ساس اور برادرِ نسبتی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس...
    گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
    گوجرانوالہ میں دوسری شادی پر بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔ مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق ماں اور 18سالہ بیٹے نے طارق کو رسی سے باندھ کر تشدد کیا، اس کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور پھر پھندا لگا کر قتل کردیا۔ یہ بھی پڑھیے خاتون کو ساتھی ملازم نے دن دہاڑے قتل کردیا، کوئی بچانے نہ آیا نئے سال کے 2 دن، ڈاکوؤں نے دوسرا شہری بھی قتل کردیا پولیس کے مطابق طارق کے قتل کے بعد ماں بیٹا دوسری بیوی کے گھر پہنچ گئے، دوسری بیوی کی کال پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاش برآمد کرلی گئی، ماں بیٹے نے اعتراف...
    GUJRANAWALA: خرچہ نہ دینے پر پہلی بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے ماں بیٹے کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تھانہ سول لائن پولیس کے مطابق ملزمہ نجمہ بی بی نے بیٹے احمد کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، وجہ عناد یہ تھی کہ مقتول نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی اور وہ پہلی بیوی نجمہ کو گزراوقات کے لیے پیسے نہیں دیتا تھا۔ پولیس کے مطابق پہلی بیوی ملزمہ نجمہ بی بی مقتول سے گھر چلانے کے لیے خرچہ مانگتی تھی مگر مقتول سارے پیسے دوسری بیوی کو دیتا تھا جس پر ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر...
    — فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے جشن منایا۔مختار کالونی میں ن لیگی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔جشن منانے والے لیگی کارکنان نے نواز شریف اور شہباز شریف کے حق میں نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ عمران خان نے سزا سننے کے بعد علیمہ خان سے کیا کہا؟بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی ایسی سزائیں دی گئیں جو ہائیکورٹ میں جا کر ختم ہوئیں۔ تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی...
۱