گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، جو ایکسپورٹر ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا، گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوجرانولہ ایکسپو 2025 کے دوران اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے گوجرانوالہ چیمبر کو ایک کامیاب اور تاریخی ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈ ان پاکستان برانڈ پوری دنیا میں مشہور ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، گوجرانولہ کے تاجر بہترین ہنرمندی اور مہارت کے علم بردار ہیں، پاکستان کے ہر تاجر کو عالمی منڈی میں مواقع ڈھونڈنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ کاروباری طبقے کے افراد یکجا ہو کر کام کریں تو اگلے 8 سالوں میں پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں، حکومت پاکستان ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑا قومی تقاضا پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا ہے، جس قدر تیزی سے برآمدات کی مقدار بڑھے گی اتنی تیزی سے ملکی مسائل میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو ایکسپورٹر ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ای کامرس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر کاروبار کو عالمی سطح پر لے جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد گوجرانولہ چیمبر کا دورہ کریں گے کیونکہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے مسائل کے لئے

پڑھیں:

بلوچستان کے مسائل پر مرہم رکھنے کی ضرورت: چودھری شجاعت

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں۔ بلوچستان کے مسائل پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، قومی قیادت مسائل کا حل ڈھونڈے ماضی کی طرح کردار کے لیے تیار ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے راہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں پارٹی کے سنئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، رضوان صادق، مہرین ملک ، ڈاکٹر رحیم اعوان، انیلہ چوہدری، چوہدری جہانگیر، تلبیہ بخاری، عاطف مغل، یاسر عرفات شامل تھے۔ پارٹی کے ترجمان مصطفیٰ ملک نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ مسلم لیگی راہنمائوں نے پارٹی سیکرٹری جنرل طارق حسن کو وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر قیادت کو مبارکباد پیش کی، چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی امور اور تنظیم سازی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر نصیر مینگل سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سی پیک فیز ٹو پاکستان، چین تعلقات کو نئی بنیاد فراہم کریگا، عوامی فلاح کے منصوبے تیار کریں: احسن اقبال
  • حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی، وزیراعظم
  • عنبرین جان،شاہیرہ شاہد یا توقیر شاہ ،کون بنے گا چیئرمین پیمرا؟
  • افغان فٹ بال ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ حل کرانے کیلئے کوشاں ہیں، شاہد کھوکھر
  • سیلاب زدگان کی امداد حکمرانوں کی جیبوں میں گئی، بیرسٹر علی ظفر
  • روایتی فصلوں سے ہٹ کر منافع بخش فصلوں کی طرف جانا ہوگا؛ احسن اقبال
  • ہم مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن اپنے قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، بھارتی وزیر خارجہ
  • اب وقت آ گیا ہے کہ روایتی فصلوں سے آگے بڑھ کر زیادہ منافع بخش فصلوں کی طرف توجہ دی جائے، احسن اقبال
  • بلوچستان کے مسائل پر مرہم رکھنے کی ضرورت: چودھری شجاعت
  • پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے والے کو پہلے سے شدید جواب ملے گا: احسن اقبال