گوجرانوالہ: دوسری شادی پر بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
گوجرانوالہ میں دوسری شادی پر بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔ مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔
پولیس کے مطابق ماں اور 18سالہ بیٹے نے طارق کو رسی سے باندھ کر تشدد کیا، اس کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور پھر پھندا لگا کر قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیے خاتون کو ساتھی ملازم نے دن دہاڑے قتل کردیا، کوئی بچانے نہ آیا نئے سال کے 2 دن، ڈاکوؤں نے دوسرا شہری بھی قتل کردیاپولیس کے مطابق طارق کے قتل کے بعد ماں بیٹا دوسری بیوی کے گھر پہنچ گئے، دوسری بیوی کی کال پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق لاش برآمد کرلی گئی، ماں بیٹے نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قتل کردیا
پڑھیں:
قازقستان؛ زبردستی اور جبری شادیوں پر پابندی عائد؛ خلاف ورزی پر سنگین سزا
قازقستان میں کسی بھی لڑکی کو زبردستی شادی پر مجبور کرنے پر 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قانون سازی ملک میں بڑھتی ہوئی جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا کے کیسز سامنے آنے پر کی گئی ہے۔
قانون ساز ارکان نے بل کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ملک کے کمزور ترین طبقے خاص طور پر خواتین کے تحفظ کا ضامن ثابت ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کو جبری اور زبردستی شادیوں اور دلہنوں کے طاقتور افراد کے ہاتھوں اغوا کے واقعات کی بھی سرکوبی ہوگی۔
یاد رہے کہ قازقستان میں 2023 میں ایک سابق وزیر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ملک میں خواتین کو درپیش مسائل پر بحث شروع ہوئی تھی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ زبردستی شادی پر مجبور کرنے پر 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
علاوہ ازیں دلہنوں کو اغوا کے بعد اپنی مرضی سے رہا کرنے والوں کو قانونی گرفت سے بچاؤ کی سہولت بھی ختم کردی گئی ہے۔
اب اغوا کار دلہن کو اپنی مرضی سے رہا بھی کردے تب اس پر قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایک اندازے کے مطابق پچھلے 3 برسوں میں پولیس کو زبردستی شادی یا دلہن کے شادی کی تقریب سے اغوا کے 214 شکایات موصول ہوئیں۔
تاہم اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیوں کہ قازقستان میں ایسا کوئی ادارہ نہیں جہاں ایسے معاملات کا ریکارڈ رکھا جا سکتا ہو۔