گوجرانوالہ: ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
گوجرانوالہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ وزیر آباد جنڈیالہ ڈھب والہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اس کا شوہر اور 2 کمسن بچے شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔