کور کمانڈر گوجرانوالہ کی پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلبا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات کے دوران کیا۔
کور کمانڈر گوجرانوالہ نے طلباء سے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، طلباء نے آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر فوجی سازوسامان کی خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، طلباء کی جانب سے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
کور کمانڈر گوجرانوالہ کی پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات
کور کمانڈر گوجرانوالہ نے طلباء سے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی
اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں, کور کمانڈر گوجرانوالہ
کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو… pic.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کور کمانڈر گوجرانوالہ گوجرانوالہ کی طلباء سے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کولاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ خیل ، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کا ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔