2025-10-04@19:55:14 GMT
تلاش کی گنتی: 66
«گوجرانوالہ کی»:
کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات کے دوران کیا۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ نے طلباء سے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، طلباء نے آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر فوجی سازوسامان کی خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، طلباء کی جانب سے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے...

گوجرانوالہ: گورنر پناجب سردار سلیم حیدر خان ٹویوٹا موٹرز کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید احمد شیرازی. حکومت پاکستان کی جانب سے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید احمد شیرازی کی گریڈ 21 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔فرانس میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ سید نوید احمد شیرازی جیسے فرض شناس افسران ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کے دورِ کمشنری میں گوجرانوالہ میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے اپنی مثال آپ ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے مزید کہا کہ کمشنر کی گریڈ 21 میں ترقی پر وہ دلی خوشی محسوس کرتے ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بلا تاخیر حل کرانے میں ذاتی دلچسپی لی اور ہر ممکن طریقے سے ان کے مسائل کے حل...
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے مرنے والے 4 بچوں کے کھانے میں زہر کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد میں 29 جون کو زہریلے کھانے سے 4 بچوں کی حالت خراب ہوگئی تھی جس کے باعث 3 بچے پہلے ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ چوتھی بچی گزشتہ رات انتقال کرگئی۔ زہریلا کھانا کھانے سے 11 سالہ نور فاطمہ، 8 سالہ حیدر اور 5 سالہ جنت اسپتال میں دم توڑ گئے تھے جب کہ گزشتہ رات 13 سالہ ایمن بھی دم توڑ گئی۔ ایکسپریس نیوزنے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس حاصل کر لی، یہ رپورٹس ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو رپورٹ پیش ہوئیں جس میں ہوشربا انکشافات سامنے...
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے مرنے والے بچوں کے کھانے میں زہر کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کےمطابق گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد میں 29 جون کو زہریلے کھانے سے 4 بچوں کی حالت خراب ہوگئی تھی جس کے باعث 3 بچے پہلے ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ چوتھی بچی گزشتہ رات انتقال کرگئی۔ اس حوالے سے پنجاب فارنزک لیبارٹری نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بچوں کی موت زہر سے ہوئی ہے اور مرنے والے 3 بچوں میں فاسفین پوائزن کے شواہد ملے ہیں۔ سی پی او کے مطابق کھانے میں کوئی زہریلی چیز گری یا زہر ملایا گیا، اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی...

گجرات اور گردونواح میں 577ملی میٹر کی ریکارڈ بارش،اربن فلڈنگ سے کئی عمارتیں ڈوب گئیں، ملحقہ دیہات زیر آب،قیدی لاہور اور گوجرانوالہ منتقل
گجرات اور گردونواح میں 577ملی میٹر کی ریکارڈ بارش،اربن فلڈنگ سے کئی عمارتیں ڈوب گئیں، ملحقہ دیہات زیر آب،قیدی لاہور اور گوجرانوالہ منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز گجرات (سب نیوز)پنجاب کے ضلع گجرات میں 573ملی میٹر کی ریکارڈ بارش نے تباہی مچادی، اربن فلڈنگ سے شہر میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جب کہ کاروباری مراکز اور سرکاری عمارتیں ڈوب گئیں۔گجرات میں شدید بارش نے سب تہس نہس کردیا، 573ملی میٹر کی ریکارڈ بارش کے بعد سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی، ندی اور نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے باعث کئی دیہات ڈوب گئے، فصلوں کو بھی نقصان پہنچا اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔شہری علاقوں میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے گوجرانوالہ بیان کی مذمت نہ کرنے پر مجھے 6 ماہ قید کاٹنا بڑی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے تاریخ کے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ایک بار جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلایا اور بیسمنٹ میں لے جا کر کہا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ کی تقریر میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام آیا ہے تم اس کی مذمت کرو اور خود کو اس سے الگ کرو۔ انہوں نے کہا کہ رانا تنویر اس بات کے گواہ ہیں، میں نے جنرل باجوہ کے سسر سے کہا کہ ایسا نہیں کروں گا...
—فائل فوٹو گوجرانوالہ میں 3 روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش مل گئی۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کو قتل کرنے والے شوہر کو لاہو ر سے گرفتار کیا گیا، جس کی نشاندہی پر لاش تلاش کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کچا کھیالی روڈ کے قریب سیوریج نالے سے ملی ہے، ملزم نے اسی علاقے میں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ورثاء نے پولیس کو خاتون کے گھر سے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔
گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی عبوری ضمانتوں کی سماعت کی، دونوں رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی، دونوں کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کر دی گئی، عدالت نے عدم پیروی کی بناء پر درخواست ضمانت خارج کی۔ یاد رہے کہ عمر ایوب اور زرتاج گل نے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست...
گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ جناح کی حدود میں 26 فٹ بازار کے قریب ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر دو سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی معصوم بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ متن ایف آئی آر کے مطابق گھر میں بچیاں کھیل رہی تھیں اور ان کی والدہ سو رہی تھی کہ نامعلوم ملزم گھر میں گھسا اور 2 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق بڑی بچی جو کہ...
گوجرانوالہ کی عدالت نے 9 مئی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع کردی۔ گوجرانوالہ کے اے ٹی سی جج کا تبادلہ ہونے کے باعث سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔ دورانِ سماعت عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی، درخواستِ ضمانت عدم پیروی کے باعث خارج کی گئی۔ عمر ایوب اور زرتاج گل کے وکیل کی طرف سے درخواست پیش کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمر ایوب اور زرتاج گل بیماری کےباعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 15...
—فائل فوٹو کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد...
کراچی: سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکے اور لڑکی گولیاں لگی لاشیں ملنے کے کیس میں کراچی پولیس نے پنجاب میں کارروائی کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے بتایا کہ کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی اور چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہے اور قتل ہونے والے ساجد کا والد بھی کراچی پہنچ گیا اور پولیس نے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے، باپ کے بیان کے بعد اب قتل کے...
کراچی میں گزشتہ روز گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کی پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کا بھائی حراست میں ہے، بھائی نے کراچی کا سفر نہیں کیا جبکہ مقتول ساجد کے اہلخانہ کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چائنا پورٹ کے قریب سنسان علاقے سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں اور دونوں بہت قریب تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کرائم سین یونٹ اور ریسکیو رضاکار وقوعہ پر پہنچے جنہوں نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال منتقلی کے بعد لڑکے کی شناخت ساجد مسیح اور لڑکی کی ثنا کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ کے ایک گاؤں سے تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں لڑکی ثنا کے...
سٹی 42: گوجرانوالہ کے شمسی انڈر پاس کے قریب ٹرین کی زد میں آکر خاتون سمیت دو بچے جاں بحق ہوگئے ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد پیدل ٹرین کی پٹری کراس کر رہے تھے ،لاہور سے آنیوالی ٹرین کی زد میں آکر دو بچے تین سالہ ،پانچ سالہ اور60 سالہ خاتون جاں بحق ہوئی۔ مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ،نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
گوجرانوالہ( اوصاف نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سول ڈیفنس کے افسران کی انوکھی منطق، سول ڈیفنس کے افسران نے نوجوان کی جان خطرے میں ڈال دی۔ موٹر سائیکل مکینک کی دکان پر تین لٹر پٹرول برآمد ہونے پر نوجوان کو سڑک پر مرغا بنا دیا، افسران نے پٹرول برآمد ہونے پر مکینک کو اپنے اوپر پٹرول چھڑکنے کا کہا۔ محنت کش لڑکے نے پٹرول اپنے اوپر انڈیل لیا، واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے مکینک کو کان پکڑوائے اس کے بعد پٹرول چھڑکوایا۔ دکاندار راجہ ماجد نے کہا کہ میری پٹرول کی دکان نہیں ہے، موٹر سائیکل کے انجن صاف کرنے کے لیے پٹرول رکھا ہوا تھا۔ جیل میں عمران...
محکمہ تحفظ جنگلی حیات گوجرانوالہ نے سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ میں قائم ایک تھیم پارک پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 نایاب نسل کے چیتے (لیپرڈ) برآمد کر لیے ہیں، جو غیر قانونی طور پر رکھے گئے تھے۔ انچارج وائلڈ لائف گوجرانوالہ عاصم کامران کے مطابق، چیتے رکھنے کے لیے تھیم پارک انتظامیہ نے محکمہ وائلڈ لائف سے کوئی قانونی اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا، جو وائلڈ لائف ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت تھیم پارک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، جبکہ برآمد شدہ چیتوں کو محکمہ وائلڈ لائف کی حفاظتی تحویل میں لے کر ان کی صحت کا مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے۔ مزید...
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق عفان جی ٹاؤن کے رہائشی جمیل کی 20 سال قبل انجم ناز سے شادی ہوئی جو 7 بچوں کی ماں تھی۔ ملزم کا بیوی انجم ناز کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا، ملزم اکثر مقتولہ کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتولہ نے میکے فون کر کے شوہر کے تشدد کے بارے میں اپنے اہلخانہ کو آگاہ کیا اور میکے لیجانے کا کہا۔ ملزم نے اسی رنجش پر انجم ناز کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ مقتولہ کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی اور سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی...
گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )گوجرانوالہ کے نواحی علاقے وانیا والا میں ایک نوجوان نے اپنے گرفتار والد کی ضمانت کروانے میں ناکامی پر خودکشی کر لی، متوفی کے والد کو مبینہ بجلی چوری کے الزام میں 25 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا نجی ٹی وی کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محنت کش محمد بوٹا بجلی کا 30 ہزار روپے کا بل ادا نہ کر سکا، جس پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے اس کے گھر کی بجلی منقطع کر دی، بوٹا نے مبینہ طور پر شدید گرمی کے باعث صرف پنکھا چلانے کے لیے مین لائن سے براہ راست تار جوڑ لی.(جاری ہے) گیپکو کی ٹیم نے دوران معائنہ غیر قانونی...
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے مزید ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں جن میں پیزا، شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مضرِ صحت کھانا کھانے کے بعد تمام گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی، اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی تھی جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 5 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 2 بچے اسپتال میں دم توڑ...
فائل فوٹو گوجرانوالہ میں والدین نے پسند کی شادی کرنے پر 2 بیٹیوں کو قتل کردیا، پولیس نے والدین کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا کہنا ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، لڑکیوں کے والدین کو بیٹیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی جناح اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات کو قیدی جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، قیدی پیٹ میں منشیات لے کر آیا تھا اور شبہ ہے مقدار زیادہ ہونے پر طبیعت بگڑی۔ سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ...
گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس )گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے الزام میں والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں بہنوں کو 18 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور اٹلی پلٹ والد نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے بتایاکہ جائے وقوعہ پرڈکیتی کے آثار بھی نہیں تھے اور نا ہی گھر میں داخل ہونے کا کوئی راستہ تھا، گلی میں لگے کمیروں سے پتہ چلا کوئی اجنبی گھر کی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، انہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی، الیکٹرک بس پراجیکٹ پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے دور دراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے...
گوجرانوالہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ وزیر آباد جنڈیالہ ڈھب والہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اس کا شوہر اور 2 کمسن بچے شامل ہیں۔
لاہور:قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والے ملزم کو گوجرانوالہ پولیس نے 30 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لدھیوالا وڑائچ کے علاقہ حسنین سٹی کےقریب گزشتہ روز نامعلوم موٹر سائیکل سوار شاپںگ کیلئے گھر سے نکلنے والی قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگیا تھا،پولیس نے حسن علی کے بھائی خرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا، پولیس نے 30 گھنٹے بعد ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ابراہیم عرف علی پٹھان کے نام سی ہوئی ہے، ملزم گوجرانوالہ میں اپنے رشتہ دار علی کے گھر مہمان آیا ہوا تھا جو کہ ورادات کے بعد اپنے گھر لاہور چلا...
گوجرانوالہ میں پراپرٹی لین دین کے تنازع پر ملزمان نے 2 نوجوانوں کوگرم تیل کی کڑاہی میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئے۔ رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ ملزمان عثمان اور دیگر کا شہری عبدالرزاق کے ساتھ پراپرٹی لین دین تھا۔ ملزمان رزاق کی تکہ شاپ پر آئے، رزاق نہیں ملا تو ملزمان مشتعل ہوگئے اور اس کے ملازمین کو مارنے لگے۔ پولیس گوجرانوالہ کے مطابق ملزمان عثمان، ذیشان وغیرہ نے زبردستی ملازم ابوبکراور اس کے ساتھ موجود نوجوان کے سر کو گرم تیل میں ڈبودیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کے چہرے اور بازوبری طرح جھلس گئے، بعد ازاں متاثرہ افراد کی شکایت پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او سول...
اسلام آباد+گوجرانوالہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی ) صدر زرداری نے ہفتہ کو گوجرانوالہ چھائونی کا دورہ کیا اور معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے بلا اشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کے پختہ عزم اور غیر متزلزل جرات کا اعتراف کیا۔ وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ چھائونی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر منگلہ اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔ صدر نے معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل...

صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا،جوانوں سے خطاب
صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا،جوانوں سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا، صدر مملکت نے معرکہ حق میں کامیابی پر پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور پائیدار قومی فخر کا ذریعہ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ کیا ہے ، آرمی چیف...

صدرِ مملکت کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیاب تکمیل پر افواجِ پاکستان کو مبارکباد
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ گوجرانوالہ چھاؤنی آمد پر صدرِ آصف علی زرداری اور محسن نقوی کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خوش آمدید کہا ۔ صدرِ مملکت نے معرکہ حق آپریشن میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جرات و استقامت کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے شہداء کو خراجِ عقیدت، قربانی کو قومی فخر قرار دیا ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا صدرِ مملکت نے اس موقع پر کہا کہ قوم کے سپوت...
بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے انعام بٹ پہلوان اکھاڑے میں یومِ تشکر منایا۔ کیک کاٹا گیا، افواجِ پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے، اور وطن سے محبت کے اظہار میں روایتی بھنگڑے ڈالے گئے۔ ننھے پہلوان شاگرد بھی اپنے استادوں کے ساتھ جشن میں شریک ہوئے۔ تقریب میں انعام بٹ نے کہا ’ہم افواجِ پاکستان کی اس شاندار کامیابی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، یہ جیت صرف میدان کی نہیں، قوم کے دلوں کی فتح ہے!‘ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت کا گوجرانوالہ میں ڈرون حملہ، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ (آئی پی ایس) گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب...
لاہور،گوجرانوالہ (اوصاف نیوز) صبح سویرے دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا ، ایئرڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈراون حملہ ناکام بنادیا ، بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گوجرانوالہ...
گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گوجرانوالہ کینٹ کے قریب کی گئی۔ مزید پڑھیں: بھارت کا...
سٹی 42 : افواج پاکستان سے اظہار یکجحتی کیلئے سول سوسائٹی، علمائے اکرام اور تاجر برادری کی طرف سے ریلی نکالی گئی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ نے اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد ڈوگر کے ہمراہ ریلی کی قیادت کی ۔ ریلی کے شرکا نے باآوازِ بلند کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں گھر میں گھس کر ملزمان نے ایک خاتون سے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر خاتون کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ واقعہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں واقع محلے میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت شگفتہ نورین کے نام سے ہوئی، واردات ایسے وقت میں ہوئی جب کہ خاتون گھر میں اکیلی تھی اور اس کا شوہر دوائی لینے گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ معاملہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نہیں ہے، دوسرے معاملات اور پہلوؤں کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس کا کہنا تھا ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد...
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گذشتہ رات گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ محلہ ریتانوالہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوا تو اس کی بیوی زمین پر گری ہوئی تھی، اس کے کپڑے پھٹے اور پاؤں نالے کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔ کراچی: صندوق سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئیکراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے گھر سے ملحقہ مکان کئی ماہ سے خالی...
مرکزی ملزم کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا تبصرے ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ –> Tagsپاکستان
عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس )گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان پر حملہ کیس میں مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وزیرآباد میں عمران خان حملہ کیس میں جرم ثابت ہونے پرمرکزی ملزم نوید کو 2 دفعات کے تحت عمرقید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید...
علی ساہی: جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئےسی سی ڈی کے 10 ریجن ہونگے، 5بڑےشہروں میں ایس ایس پی سی سی ڈی امورکےذمہ دارہونگے۔ تفصیلات کےمطابق لاہورمیں ایس ایس پی کے ماتحت ایس پی نارتھ،ایس پی ساؤتھ،ایس پی سنٹرل کام کرینگے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے شیخوپورہ ریجن میں ڈی ایس پی شیخوپورہ،ڈی ایس پی قصور،ڈی ایس پی ننکانہ ہونگے،،گوجرانوالہ ریجن میں ایس ایس پی سی سی ڈی کے ماتحت ایس پی گوجرانوالہ کام کریں گے۔ ڈی ایس پی گجرات اورڈ ی ایس پی سیالکوٹ بھی کام کریں گے،ڈی ایس پی نارووال،ڈی ایس پی حافظ آباد ایس ایس پی گوجرانوالہ کےماتحت کام کرینگے،ڈی ایس پی منڈی بہاوالدین بھی ایس ایس پی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی مارکیٹیں ہی نہیں، دیہاتوں اور شہروں کے گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہیں، پوری قوم متحد ہوکر دنیا کو پیغام دے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ ہڑتال کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت شیطانی مثلث ہے، اسرائیل کے گریٹر ریاست بننے کے عزائم واضح ہیں، مسلم دنیا پر مسلط بے حمیت حکمران خاموشی کی چادر تانے ہوئے ہیں، پاکستان میں حکومت تو کیا اپوزیشن بھی ٹرمپ کی آشیر باد چاہتی ہے۔ حکمران طبقہ نے نعوذ باللہ امریکہ کو خدا سمجھ رکھا ہے، یہ کتنے نادان ہیں...
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بیوی سے جبری غیر فطری اختلاط پر ایک شوہر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ نجی اخبار کی خبر کے مطابق عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ استغاثہ کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر محمد عتیق کے خلاف اروپ پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں اس پر مزاحمت کے باوجود غیر فطری جنسی عمل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ان کی حرکتوں نے ان کی صحت پر برا اثر چھوڑا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف 4 مئی 2024 کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی...
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوںاورچوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرانچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصرجاوید موہل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسد ڈکیت گینگ کے02 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02موٹرسائیکلیں اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے۔(جاری ہے) گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسداورناصر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج...
یہ کہانی جذبات اور یادوں سے جڑی ہے۔ سنور سنگھ، جو کینیڈا میں رہتے ہیں، اپنے نانا کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے پاکستان آئے۔ ان کے نانا، جو بھارت میں رہتے ہیں، اپنے آبائی گاؤں کڑیال کی گلیوں کو ایک بار پھر دیکھنا چاہتے تھے، مگر ویزا نہ ملنے کے باعث وہ خود نہیں آ سکے۔ نواسے نے نانا کی محبت اور خواہش کو سمجھتے ہوئے پاکستان کا ویزا حاصل کیا اور ان کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے خود اس گاؤں پہنچ گئے، جہاں ان کے خاندان کی جڑیں جڑی تھیں۔ یہ سفر محض سرحد پار کرنے کا نہیں بلکہ جذبات، تاریخ اور وراثت سے جڑنے کا تھا۔مزید جانیے اس ویڈیو میں ۔۔۔ آپ اور آپ...
— فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ بلال کے قریب موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر 3 پولیس اہلکار اور ان کا دوست سوار تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں 1 پولیس اہلکار اور دوست جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں پولیس اہلکار عید پر گھر آئے ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ 12 روز قبل موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی دورانِ علاج چل بسا۔پولیس کے مطابق اے ایس آئی عنایت اللّٰہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر سٹی پولیس افسر محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیا، لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے تھانہ دھلے کے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ملزم محرر آصف کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے...
گوجرانوالہ کی فلاحی تنظیم کی جانب سے شہر میں 30 سحری کچن قائم کیے گئے ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد پر 500 دیگیں تیار کی جا رہی ہیں۔ اس تیار شدہ کھانے کو مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی شخص کھانے کے بغیر روزہ نہ رکھے۔ فلاحی تنظیم کا یہ اقدام نہ صرف مستحقین کو کھانا پہنچا رہا ہے، بلکہ رمضان کی اصل روح یعنی باہمی ہمدردی اور خیر خواہی کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سحری کچن گوجرانوالہ
گوجرانوالہ (ممتاز نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، قائد نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کے موقع پر گفتگووفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ گھکڑ کے عوام نے ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسلم لیگ (ن) کا سر فخر سے بلند کیا، ایک سال پہلے اس ملک میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، کچھ ایسے بدبخت تھے جو ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی دعائیں کر رہے تھے، ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے انٹرپول کے ذریعے یو اے ای میں آپریشن کیا، جس میں 6 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق یو اے ای میں انٹرپول آپریشن کیا گیا، جس میں 6 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، مطلوب ملزم کویت سے گرفتارترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم گجرات پولیس کو مطلوب تھا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی، فراڈ اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔ملزمان کو آج شام یو اے ای سے پاکستان منتقل کر دیا جائے گا جبکہ لاہور ایئر پورٹ پہنچ کر متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے...
سلطنت پنجاب کے بانی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی گوجرانوالہ میں واقع تاریخی حویلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جنم بھومی محض کتابوں میں رہ جائے گی؟ اس منصوبے سے نہ صرف شہر کی تاریخی شناخت اجاگر ہوگی بلکہ وہاں سکھ یاتریوں کی آمد اور سیاحت کے فروغ کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں گوجرانوالہ حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جنم بھومی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی حویلی
گوجرانوالہ کے گاؤں میں6 سال کی بچی کی لاش پڑوسی کےگھر سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق پڑوسی کے گھر تازہ مٹی کی کھدائی دیکھ کر شبہ ہوا، اور تلاشی پر لاش صحن میں دفن کر دی گئی تھی، بچی کو گلے میں پھندا ڈال قتل کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کے شبے پر ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم حسن نشےکا عادی ہے اور اس سے قبل جیل بھی جا چکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کے والد سےملزم کا معمولی جھگڑا ہوا تھا، معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔
گوجرانوالہ کی 5 سالہ فوڈ وی لاگر عروہ کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر تیزی سے پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ننھی عروہ اپنے خوبصورت اور معصومانہ انداز میں گوجرانوالہ کے کھانوں کو سامنے لاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’انہیں کھانوں کو ایکسپلور کرنا اور ویڈیوز بنانا بہت اچھا لگتا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: وی لاگر بچے: ’ننھے شیراز کے ساتھ والد نے بڑی نیکی کی، دیگر والدین بھی پیروی کریں‘ عروہ کا کہنا ہے کہ وہ پڑھائی کے وقت پڑھتی، کھیلنے کے وقت کھیلتی اور ویڈیوز کے وقت ویڈیوز بناتی ہیں تاکہ ان کی پڑھائی کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔ ننھی عروہ کے والد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو ویڈیوز بنانا...
لاہور‘گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ‘نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ وفد کے دورے سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں بنگلہ دیش میڈیا ہائوسز کے 10 رکنی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ شفقت عباس خان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بنگلہ دیشی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ‘ ان کے ساتھ دین کا بھی رشتہ ہے۔پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری ہے...
گوجرانوالہ ،شب برأت کی مناسبت سے شہری اپنے پیاروں کی قبر پر پھول کی پتیاں ڈال رہاہے
لاہور میں کمسن بچے کو تشدد اور استحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سراء کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے کمسن بچے کو تحویل میں لے لیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کے مطابق بچے کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔ بیورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کو تعلیم، خوراک، رہائش اور دیگر تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
GUJRANAWALA: خواجہ سرا کی تحویل میں کمسن بچے پر تشدد اور استحصال کے معاملے کا چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے لیا، بچے کو تحویل میں لے کر خواجہ سرا کے خلاف ایف آئی درج کروا دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر کم سن بچے کو تحویل میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ انچارج گوجرانوالہ فوزیہ سعید نے کمسن بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانولہ میں منتقل کر دیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ کمسن بچے کو تشدد اوراستحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سرا کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچے کی بہترین دیکھ بھال کی...
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...

برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈونیشیا میں ٹریننگ، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین افسران نے قوم کا نام روشن کردیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی جنہیں گوجرانوالہ کے اسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہاں ان کا انتقال ہوگیا۔محمد عباس کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔ فاسٹ بولر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ میٹرک میں مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ کر دیا گیا،طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء) گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80تولے سونا لے اڑا،سمارٹ سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق گوجرانوالہ میں 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر گھریلوں ملازمہ کے خلاف 80تولے سونا چوری کی شکایت کی گئی ، شکایت موصول ہوتے ہی ملزمان کی سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں سے تلاش شروع کی گئی،کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔(جاری ہے) ابتدائی تفتیش کے مطابق 3خواتین گینگ کے باقی دو ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئیں، گینگ میں شامل 3خواتین 2مردوں کو رکشہ میں فرار ہوتے ویڈیو میں دیکھا بھی جا سکتا ہے۔سیف سٹی گوجرانوالہ...
— فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے جشن منایا۔مختار کالونی میں ن لیگی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔جشن منانے والے لیگی کارکنان نے نواز شریف اور شہباز شریف کے حق میں نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ عمران خان نے سزا سننے کے بعد علیمہ خان سے کیا کہا؟بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی ایسی سزائیں دی گئیں جو ہائیکورٹ میں جا کر ختم ہوئیں۔ تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی...