قومی فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی جنہیں گوجرانوالہ کے اسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہاں ان کا انتقال ہوگیا۔محمد عباس کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔
فاسٹ بولر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔
میٹرک میں مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ کر دیا گیا،طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
—علامتی تصویرگوجرانوالہ کے علاقے نولا نوالی میں ایک ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے 10 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
بچے کے چچا نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔