گوجرانوالہ: موٹر سائیکل کی گدھا ریڑھی سے ٹکر، پولیس اہلکار سمیت 2 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ بلال کے قریب موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر 3 پولیس اہلکار اور ان کا دوست سوار تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں 1 پولیس اہلکار اور دوست جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تینوں پولیس اہلکار عید پر گھر آئے ہوئے تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ 12 روز قبل موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی دورانِ علاج چل بسا۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی عنایت اللّٰہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار موٹر سائیکل
پڑھیں:
بھارت؛ فیس بک دوست نے شادی کے مطالبے پر خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا
بھارتی ریاست راجستھان میں 37 سالہ خاتون کی فیس بک پر دوستی اور پھر محبت کا انجام نہایت افسوسناک ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کے لیے اس کے گھر پہنچ گئی تھی لیکن پھر ان کی لاش ہی ملی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ مکیش کماری جھنجھنو کی رہائشی تھیں اور وہ تقریباً دس سال قبل اپنے شوہر سے طلاق لے چکی تھیں۔
خاتون کی گزشتہ برس اکتوبر میں فیس بک پر دوستی باڑمیر کے اسکول ٹیچر مانارام سے ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔
پولیس کے بقول مکیش کماری اکثر اسکول ٹیچر سے ملنے باڑمیر آتی تھیں اور شادی پر اصرار کرتی تھیں۔
اسکول ٹیچر مانارام بھی شادی شدہ تھا اور طلاق کے مقدمے میں الجھا ہوا تھا، اسی وجہ سے مکیش کماری کے ساتھ اکثر تلخ کلامی رہتی تھی۔
جس پر 10 ستمبر کو مکیش کماری دوبارہ اسکول ٹیچر کے گاؤں پہنچی اور اس کے اہلِ خانہ کے سامنے اپنے تعلقات کا ذکر کیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسی شام اسکول ٹیچر نے لوہے کی راڈ سے مکیش کماری کو مار مار قتل کردیا اور لاش اپنی گاڑی میں ڈال کر سڑک کنارے کھڑی کر دی۔
پولیس کے بقول ملزم نے نہایت چالاکی کے ساتھ گاڑی پارک کی تھی تاکہ ایسا لگے جیسے یہ حادثہ تھا۔
گرفتاری کے بعد مانارام نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ لاش ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔