گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء) گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80تولے سونا لے اڑا،سمارٹ سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق گوجرانوالہ میں 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر گھریلوں ملازمہ کے خلاف 80تولے سونا چوری کی شکایت کی گئی ، شکایت موصول ہوتے ہی ملزمان کی سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں سے تلاش شروع کی گئی،کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔
(جاری ہے)
ابتدائی تفتیش کے مطابق 3خواتین گینگ کے باقی دو ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئیں، گینگ میں شامل 3خواتین 2مردوں کو رکشہ میں فرار ہوتے ویڈیو میں دیکھا بھی جا سکتا ہے۔سیف سٹی گوجرانوالہ کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے،پولیس نے تلاش کے بعد گینگ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ شہری گھر میں ملازم رکھتے وقت اچھی طرح جانچ پڑتال کے ساتھ پولیس ریکارڈ بھی چیک کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کرنے اور ہلڑبازی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
واقعہ گزشتہ رات آئی-8 مرکز میں پیش آیا، جہاں ملزم نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور بدکلامی کی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق، نوجوان کی اہلکاروں سے تکرار اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں اسے پولیس سے الجھتے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی
ویڈیو میں ملزم کو جھگڑے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوتے بھی دکھایا گیا۔ پولیس نے ویڈیو شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی-9 کی حدود سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق، ملزم کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس پولیس سے جھگڑا ٹریفک پولیس