گوجرانوالہ: خاتون کی لاش برآمد، شوہر کا زیادتی کے بعد قتل کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گذشتہ رات گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ محلہ ریتانوالہ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوا تو اس کی بیوی زمین پر گری ہوئی تھی، اس کے کپڑے پھٹے اور پاؤں نالے کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔
کراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے گھر سے ملحقہ مکان کئی ماہ سے خالی تھا، مقتولہ کے شوہر کے بیان کی روشنی میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور زیادتی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیم تحقیقات کر رہی ہے، فرانزک ٹیموں نے شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خاتون کی لاش
پڑھیں:
چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ سے انصاف کی تلاش میں فیصل آباد سے آنے والی بزرگ خاتون کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) انصاف کی تلاش میں فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون سٹریچر پر لاہور پہنچ گئیں۔فیصل آباد کی 70 سالہ بزرگ خاتون، خورشید بی بی جو گھریلو تشدد اور جائیداد پر ناجائز قبضے کا شکار تھیں ایمبولینس کے ذریعے لاہور میں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر پہنچیں۔(جاری ہے)
انہوں نے چیئرپرسن حنا پرویز بٹ کو ملاقات میں بتایا کہ ان کے قریبی رشتہ داروں نے نہ صرف ان پر جسمانی تشدد کیا بلکہ ان کی ذاتی جائیداد پر بھی زبردستی قبضہ کر لیا۔
واقعے کی ایف آئی آر تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں درج ہے۔حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کی شکایت توجہ سے سنی اور فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو انصاف کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خورشید بی بی اس حالت میں ان کے پاس امید لے کر آئیں ہیں وہ مطمئن رہیں انہیں انصاف ضرور ملے گا۔