پاک بھارت کشیدگی، اسکردو اور گلگت کی تمام پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد:پاک بھارت کشیدگی کے سبب قومی ایئرلائن کی اسکردو اور گلگت کی آج تمام 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور سے اسکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے نجی ایئر کی اسکردو جانے والی 2 پروازوں کی صورتِ حال بھی غیر یقینی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد جانے والی
پڑھیں:
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
ویب ڈیسک : 'بچوں کا قصور نہیں'، 2 بچوں کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی فیملی مودی سرکار کے ظلم کا شکار ہوکر پاکستان واپس پہنچ گئی
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی مودی حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے احکامات کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئی۔بچوں کے والد شاہد علی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت سے علاج کروائے بغیر واپس آئے ہیں اور جو حالات پیدا ہوئے اس میں بچوں کا کوئی قصورنہیں تھا لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کسی اور ملک میں بچوں کا علاج کروایا جائے۔
تعطیل کا اعلان
بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈاکٹر کہہ چکے ہیں کہ بچوں کے علاج میں پہلے ہی دیرہوگئی ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ بچوں کے علاج کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ علاج میں مزید تاخیر نہ ہو