لندن اور نیویارک جیسے شہروں کی نسبت اسلام آباد محفوظ ترین شہر قرار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
دارالحکومت اسلام آباد کو لندن اور نیویارک جیسے شہروں کی نسبت محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، عالمی رینکنگ برائے سیفٹی انڈیکس کے مطابق اسلام آباد 67.9 کے سیفٹی انڈیکس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں 93 نمبر پر ہے۔
گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا بھر کے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اسلام آباد نے محفوظ ترین شہروں میں لندن، نیویارک، اوسلو، سڈنی، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا سمیت دنیا کے بڑے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محفوظ ترین شہروں کا انڈیکس جاری، لاہور نے نیویارک اور لندن کو پیچھے چھوڑدیا
اسلام آباد پولیس نے سال 2024 اور 2025کے دوران جرائم کی شرح میں نمایاں کمی لانے میں کامیابی حاصل کی، رواں سال جرائم کی شرح گزشتہ سال کی نسبت 20فیصد کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس 600 وارداتیں کم ہوئی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق رواں برس کے دوران دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں کمی مؤثر پولیسنگ اقدامات، تمام افسران و جوانوں کی محنت اور کارکردگی کی بدولت عمل میں آئی، منشیات و شراب فروشوں اور ان کے سہولت کاروں سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن عمل میں لایا گیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کون سے اہم ترین ترقیاتی پراجیکٹس شروع ہوچکے ہیں؟
’منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لئے ’نشہ، اب نہیں‘ خصوصی تحریک چلائی گئی، دارالحکومت کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے خصوصی کریک ڈاﺅن کیا گیا، غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری ،غیر قانونی اسلحہ وایمونیشن کی برآمدگی کے ساتھ مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوسلو بارسلونا پولیس ترجمان ٹورنٹو سڈنی عالمی رینکنگ عالمی رینکنگ برائے سیفٹی انڈیکس لندن ماسکو محفوظ ترین شہر نیویارک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوسلو بارسلونا پولیس ترجمان ٹورنٹو عالمی رینکنگ ماسکو محفوظ ترین شہر نیویارک عالمی رینکنگ اسلام آباد محفوظ ترین
پڑھیں:
اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب
اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد بار کونسل انتخابات ،غیر سرکاری نتیجہ،ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی،عبدالرحمن حر باجوہ 1369 ووٹ لیکر کامیاب ،راجہ علیم عباسی کا 1351 ووٹ لیکر فاتح قرار ،چوہدری حفیظ اللہ یعقوب 1295 ووٹ ممبر بار کونسل منتخب ،،محمد ظفر کھوکھر نے 1288 ووٹ لیکر جیت اپنے نام کی ، آصف عرفان 1126 ووٹ لیکر جیت گئے ،اسلام آباد بار کونسل سے حامد خان گروپ 1 نشست جیت پایا ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے حفیظ اللہ یعقوب ممبر اسلام آباد بار کونسل منتخب ،اسلام آباد بار کونسل انتخابات میں مجموعی طور پر 21 امیدوار مدمقابل ہیںبار کونسل میں پہلے 5 سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار فاتح قرارپائے گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم