وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت کردی۔

محسن نقوی نے رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔ انہوں نے شاہین چوک مارگلہ روڈ اور فیض آباد انٹرچینج کا بھی معائنہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ مدت میں منصوبے کی تکمیل کےلیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے جناح اسکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جناح سکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ پر خوبصورت لائٹس لگائی جائیں اور لینڈ اسکیپنگ کی جائے۔

وزیر داخلہ نے مارگلہ روڈ پر شاہین چوک کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ ٹریفک جام کے خاتمے کےلیے مارگلہ روڈ کو مرحلہ وار سگنل فری بنایا جائے گا۔

انہوں نے فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان اہم کنیکشن ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی مری روڈ انڈر پاس جناح اسکوائر محسن نقوی نے کی ہدایت کہا کہ

پڑھیں:

سکھن لیبر اسکوائر میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

سکھن کے علاقے لیبر اسکوائر کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکھن پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 35 سالہ عرفان اور 30 سالہ مہتاب کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھن لیبر اسکوائر میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
  • وزیراعظم کی جدید سفری ذرائع کو فروغ دینے کیلیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی بنانے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی جدید سفری ذرائع کو فروغ دینے کیلیے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کی ہدایت
  • ایران میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
  • ایران : پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
  • وزیرداخلہ زیروویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والوں کیلیے انعام کا اعلان
  • شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،چیئر مین سی ڈی اے
  • محرم الحرام سے قبل تمام سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ہدایت
  • زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے سینٹری ورکرز کیلئے بونس کا اعلان
  • عید الاضحی پر دارالحکومت میں مثالی صفائی، ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان