گوجرانوالہ: 2 بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دو بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نوشہرہ ورکاں میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 18 اور 20 سالہ دو بہنوں کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
مقتول بہنوں کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اٹلی میں مقیم تھا اور حال ہی میں واپس پاکستان آیا تھا۔ 12 لاکھ روپے اور 3 ہزار یورو لاکر بیٹیوں کو رکھنے دیے تھے، واقعے کے وقت گھر سے باہر تھا۔
انہوں نے بتایا کہ واپس آیا تو دیکھا بیٹیوں کو قتل کردیا گیا تھا اور تمام رقم غائب تھی۔
پولیس کے مطابق مقتول بہنوں میں ایک نے ایم اے کر رکھا تھا، دوسری دوسری ایف اے کی طالبہ تھی۔
والد کے بیان اور قتل کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔