گوجرانوالہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں  شہری کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ مقابلہ تھانہ صدروزیرآباد کے علاقے محمد نگر کے قریب پیش آیا۔

سی سی ڈی ٹیم نے دوران ناکہ بندی 2 موٹرسائیکلوں پر5 سواروں کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے رکنے  کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم ہلاک ہو گیا، ملزم کی شناخت محبوب کے نام سے ہوئی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا۔

 سی سی ڈی گوجرانوالہ نے مزید کہا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر نوکھر کے قریب 20 روز قبل بینک کے باہر شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق ملزمان کی شہری نصیر کے ساتھ جھگڑنے اور فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

ترجمان سی سی ڈی گوجرانوالہ نے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق ہلاک ملزم پولیس کو ڈکیتی، چوری، قتل، اقدام جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق شہری کو

پڑھیں:

موسیٰ خیل: فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولا کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک
  • آزاد کشمیر، راولا کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک،
  • اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
  • آزاد کشمیر؛ راولا کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید
  • موسیٰ خیل: فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • شیخوپورہ: والدہ اور بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کی خودکشی
  • مسافر کوچ پر چھاپا؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، مغوی بچہ بازیاب
  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 10 سالہ بچی جاں بحق
  • راولپنڈی: پولیس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک