پشاور:

غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد  کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی معصوم 8 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

افسوس ناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکا: ساؤتھ کیرولائنا کے بیچ ٹاؤن میں فائرنگ، 11 افراد زخمی

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے بیچ ٹاؤن لٹل ریور میں اتوار کی رات ایک خوفناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ہورے کاؤنٹی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 9:30 بجے کے قریب انٹرا کوسٹل واٹر وے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ لٹل ریور، میرٹل بیچ سے تقریباً 32 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ایک چھوٹا سا ساحلی قصبہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ زخمی افراد کو نجی گاڑیوں کے ذریعے بھی اسپتال لے جایا گیا، اور یہ ایک جاری تفتیش کا معاملہ ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں تاکہ ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے اپنا کام جاری رکھ سکیں۔

عینی شاہدین کی بنائی گئی ویڈیوز میں متعدد پولیس گاڑیاں اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

علاوہ ازیں، فائرنگ کی اطلاع پر موقع پر پہنچنے والے نارتھ میرٹل بیچ پولیس کے ایک اہلکار نے غلطی سے اپنی ٹانگ میں گولی مار لی۔ پولیس کی ترجمان لورین جیسسی کے مطابق، زخمی افسر کی حالت مستحکم ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • سبی: مسافر کوچ الٹ گئی، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
  • نوشکی: پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید
  • لندن آگ حادثے میں جاں بحق پاکستانی ماں اور 3 بچوں کے نام جاری 
  • پشاور: گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
  • شقی القلب باپ نے لاتوں اور مکوں سے تشدد کر کے اپنی ہی ڈیڑھ سالہ بچی کو مار ڈالا
  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 10 سالہ بچی جاں بحق
  • نارتھ لندن:گھر میں آتشزدگی، ماں اور 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
  • دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون اور اسکی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد قتل
  • امریکا: ساؤتھ کیرولائنا کے بیچ ٹاؤن میں فائرنگ، 11 افراد زخمی