لاہور، وحدت روڈ پر چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور:
وحدت روڈ پر ایک چلتی ہوئی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے کے وقت بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق، آگ لگنے کے فوراً بعد ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیونگ سیٹ سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔
واقعے کے دوران فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا، تاہم آگ اتنی شدت اختیار کر چکی تھی کہ بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ریسکیو 1122 کی کارروائی، لاہور کے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کو بڑی تباہی سے بچا لیا
صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں آگ لگنے کے واقعے کے چند ہی لمحوں میں ریسکیو 1122 کے عملہ حرکت میں آ گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے 20 منٹ میں کارروائی کرکے قابو پالیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر فوری کارروائی سے قابو پا لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حفیظ سینٹر کی مکمل عمارت کا سکیورٹی اور سیفٹی آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔
کاروباری برادری کی جانب سے اداروں کی فوری کارروائی سے کروڑوں روپے کے نقصان سے بچانے پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آگ لگنے کے واقعے کے چند ہی لمحوں میں ریسکیو 1122 کے عملہ حرکت میں آ گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے 20 منٹ میں کارروائی کرکے قابو پالیا۔ حفیظ سینٹر کے تاجروں نے کہا کہ فوری اور بروقت کارروائی نہ ہوتی تو تمام کاروباری برادری کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا۔