Islam Times:
2025-05-25@23:38:05 GMT

اسرائیل، غزہ میں جنگبندی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، مصر

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

اسرائیل، غزہ میں جنگبندی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، مصر

اپنے نارویجین ہم منصب سے ایک ملاقات میں مصری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کی خطے میں اس سے قبل مثال نہیں ملتی۔ انسانی بحران اپنی انتہاء تک پہنچ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے وزیر خارجہ "بدر عبد العاطی" نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی تقسیم کو سبوتاژ کرنے کے صیہونی منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر دباو ڈالنا اور اقوام متحدہ کی مدد سے انسانی امداد کی تقسیم کے کسی ایک فارمولے پر اتفاق ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بنیادی مشکل یہ ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے لئے سیاسی ارادہ نہیں رکھتا۔ اسرائیل اب بھی اپنے حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور جنگ بندی کے معاہدے سے دستبردار ہو گیا ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے نارویجین ہم منصب "اسپین بارٹ آیڈ" سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر بدر عبد العاطی نے کہا کہ دو ریاستی حل کے تحت، فلسطین کو ایک آزاد و خود مختار ریاست تسلیم کرنا چاہئے۔


واضح رہے کہ یہ ملاقات مسئلہ فلسطین پر میڈرڈ گروپ کے اجلاس کے دوران ہوئی۔ بدر عبد العاطی نے فلسطینی عوام کے قانونی حق کی حمایت کرنے پر ناروے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کی خطے میں اس سے قبل مثال نہیں ملتی۔ انسانی بحران اپنی انتہاء تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے بھی اپنی متشددانہ کارروائیوں کو بڑھا دیا ہے۔ اس اجلاس میں مصری وزیر خارجہ نے مغربی کنارے کی صورت حال ذکر کرتے ہوئے صیہونی رژیم کی جارحیت کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے انسانیت سوز اقدامات کو بند ہونا چاہئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

لبنانی وزیر اعظم نے صیہونی حملوں کو روکنے کیلئے بین الاقوامی دباؤ کا مطالبہ کر دیا

اپنے ایک بیان میں نواف سلام کا کہنا تھا کہ جنگبندی کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے اسرائیل، فوری طور پر لبنانی علاقوں سے باہر نکلے۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنانی وزیر اعظم "نواف سلام" نے اپنی سرزمین پر مسلسل صیہونی جارحیت کی مذمت کر دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ان حملوں کو روکنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملوں ملک کے جنوبی علاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے ملک میں جمہوری عمل کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں ہمیں انتخابات کے اجراء سے نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے اسرائیل، فوری طور پر لبنانی علاقوں سے باہر نکلے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی عملداری پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ نواف سلام کے بیانات اس وقت سامنے آئے جب اسرائیل نے مختلف اوقات میں جنوبی لبنان کے علاقوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے جنوبی لبنان کے علاقے شمع کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ایک آپاچی ہیلی کاپٹر جنوبی لبنان کے قصبے صور پر اڑتا اور فائرنگ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت، دنیا کے دوہرے معیار کی عکاسی کرتی ہے، ملیشیاء
  • اونروا کی جانب سے اسرائیل کی غزہ میں امداد کے حوالے سے سازش پر اعتراض
  • سلیکٹڈ ایم پی اے کی ایماء پر کچھی میں ڈاکو راج ہے، سردار یار محمد رند
  • مکول دیو 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • دور جدید میں اجتہاد کی ضرورت اور دائرہ کار
  • امید اور یقین ہے بھارت دوبارہ کارروائی کی ہمت نہیں رکھتا، رانا ثناء
  • لبنانی وزیر اعظم نے صیہونی حملوں کو روکنے کیلئے بین الاقوامی دباؤ کا مطالبہ کر دیا
  • پاکستانی قوم کے جذبہ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، بھارت کے مکروہ عزائم خاک میں ملائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگو
  • ایرانی شہری نے سب سے زیادہ چمچوں کو جسم پر متوازن کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا