بھارت کی دوبارہ پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرانے کی سازش
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئیں۔
نجی ٹی وی دنیانیوزنے بتایا کہ سفارتی ذرائع اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جھوٹا عالمی پروپیگنڈا شروع کیا ہے بلکہ اسے دوبارہ ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھرپور کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو جو ڈوزیئر پیش کیا گیا ہے، وہ بے بنیاد الزامات پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد پاکستان پر عالمی مالیاتی دباؤ ڈال کر ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے، بھارت پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی سے خائف ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت نے ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کردہ 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کی شدید مخالفت کی ہے، جس سے اس کے مذموم عزائم مزید عیاں ہو گئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو مالی امداد سے محروم کر کے ترقیاتی عمل کو روک دیا جائے تاکہ ملک کو اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار کیا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، یہ تمام اقدامات سیاسی دشمنی اور پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی خواہش کا مظہر ہیں۔
ماہرین کا د۔ فئد کہنا ہے کہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ پاکستان مسلسل شفافیت، مالی نظم و ضبط اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستانی حکام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت اقدامات کا ادراک کریں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے مطابق بھارت پاکستان کے بھارت کی کے لیے
پڑھیں:
دنیا کا مہنگا ترین پنیر 42 ہزار ڈالر میں نیلام، عالمی ریکارڈ میں شامل
اسپین میں تیار کردہ کابرالیس پنیر (Cabrales Cheese) نے دنیا کے مہنگے ترین پنیر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، جب یہ 42,232 ڈالر (قریباً ایک کروڑ 19 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا۔
یہ پنیر اسپین کے صوبے آسٹوریاس میں واقع آنخل دیاز ہیریرو(Ángel Díaz Herrero) پنیر فیکٹری نے تیار کیا تھا اور اسے 10 ماہ تک سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ بلند لوس مازوس (Los Mazos) غار میں پکایا گیا۔ پنیر کا وزن 5 پاؤنڈ تھا اور اسے گائے کے دودھ سے تیار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کولمبین ڈیری کمپنی نے پنیر چکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
پنیر کو مقامی سطح پر ہونے والے ایک مقابلے میں بہترین پنیر قرار دیا گیا، جس کے بعد اسے ریگولیٹری کونسل ڈی او پی کابرالیس نے نیلامی کے لیے پیش کیا۔ یہ قیمتی پنیر ایل یاگر دے کولوٹو (El Llagar de Colloto) نامی ریستوران نے خریدا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اسے نیلامی میں فروخت ہونے والا دنیا کا مہنگا ترین پنیر قرار دے کر عالمی ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
42 ہزار ڈالر دنیا کا مہنگا ترین پنیر