2025-07-28@01:49:16 GMT
تلاش کی گنتی: 19671
«کی آزادی کو»:
قافلے کو روکا گیا تو جگہ جگہ دھرنے ہونگے،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، امیر جماعت اسلامی کا انتباہ تحفظ کی بات کرنے نکلے ہیں،جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کا مطلب دہشت گردوں ، قوم پرستوں کو طاقت دینا ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے جگہ جگہ‘‘حق دو بلوچستان کو‘‘لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے ٹینکرز کھڑے کرکے رکاوٹیں ڈالنے اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی مگر کارکنوں نے پر امن رہتے ہوئے حکومتی رکاوٹوں کو ہٹایا اور اپنا سفر جاری رکھا۔ملک میں آئینی اور جمہوری حکومت ہوتی توسیاسی کارکنوں کا جگہ جگہ استقبال کرتی۔ہم لانگ مارچ کے شرکاء کی سیاسی جدوجہد کو سلام پیش کرتے...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوابازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ Tagsپاکستان
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حکومت سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ اس پابندی پر فوری نظرثانی کی جائے یا پھر فی الفور کوئی متبادل حل فراہم کیا جائے، تاکہ عوام کو بلاجواز پابندیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر اچانک پاکستانی زائرین کے لیے اربعین کے موقع پر زمینی سفر پر پابندی عائد کرنا غیر منطقی اور غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔ ایران اور عراق میں زائرین کی خدمت کے مکمل انتظامات کے باوجود اس فیصلے نے لاکھوں زائرین، خصوصاً مڈل کلاس اور نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ بہت سے زائرین نے ویزے حاصل کر لیے اور بسوں...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ کالونی میں خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش ہے، گولی لگنے سے زخمی خاتون اہلکار کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فیضان علی کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون پولیس اہلکار کار میں ایک شخص کے ساتھ تھی، خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ساتھ موجود شخص ہی نجی اسپتال لے کر پہنچا۔خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے شعبۂ تفتیش میں تعینات ہے۔
—فائل فوٹو عمر کوٹ ضلع کونسل کے رکن عبدالحکیم آریسر کے خلاف خاتون نے زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔پولیس کو خاتون کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد طے ہو گا کہ زیادتی ہوئی یا نہیں؟پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش نہ کروانے کا خاتون کا بیان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔ خاتون نے اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا تھا، کیس میں ایک ملزم عبدالحکیم آریسر گرفتار اور دوسرا ملزم مفرور ہے۔
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار عاصم بخاری دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے باعث اداکار کے پھیپھڑوں میں پانی بھی بھر گیا تھا۔ تاہم اب ان کی حالت میں بہتری ہے اور انہیں علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عاصم بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک نمایاں چہرہ ہیں، جنہوں نے ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ ادیب اور شاعر کے طور پر بھی مشہور ہیں۔ ...
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کی اینکر کی فیملی سمیت 15 سیاحوں کے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی تصدیق کردی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی ویژن ’ خیبر نیوز ’کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان کے5 افراد کے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہونے کے بارے میں ان کے لواحقین نے تلاش کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ فیض اللہ کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت اور تین بچوں کے لاپتا ہونےکے بارے میں لیاقت کے خاندان کی طرف سے شکایت سامنے آئی ہے۔فیض اللہ کے مطابق عینی شاہدین نے 10 سے 15 سیاحوں کے شاہراہ بابوسر...
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان قابل مذمت ہے۔ زائرین کو سکیورٹی کے نام پر روکنا قبول نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ زائرین کی بائی روڈ سفر پر پابندی کے بعد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا آغاز ہو گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستان سے زائرین کو اربعین کے سلسلے میں ایران اور عراق بائی روڈ جانے کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کی بواسطہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی کے بعد بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کی جانب سے علمدار روڈ پر احتجاج کا آغاز ہو گیا ہے۔ مظاہرین کا...
آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں چیتے کو انسانی خون کی لت پڑ گئی اور چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسری بار شہری پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد میرنے بتایا کہ چیتے کو انسانی خون کی لت پڑ گئی،چوبیس گھنٹوں میں ایک بار پھر نلئی، ڈبراں سرحدی گاؤں میں میٹرک طالب علم پر حملہ آور ہو گیا۔ چیتے کے حملے میں جہلم ویلی کے گاؤں نلئی ڈبراں میں میٹرک کا طالب علم مدثر علی اعوان ولد عبد المجید اعوان معمولی زخمی ہوا جبکہ مقامی لوگوں نے جان پر کھیل کر طالب علم کی جان بچائی۔ اس سے قبل ہفتے کے روز چیتے کے حملہ میں جاں بحق ہونے والی آٹھ سالہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چین کے ساتھ شراکت داری کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں چین۔پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے جاری منصوبوں کی رفتار، پیش رفت اور آئندہ جے سی سی کے اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، اب دوسرا مرحلہ صنعتی تعاون، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سماجی ترقی پر...
ویب ڈیسک : ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد میں وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت گاڑیوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے۔ اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آئی ٹی اے) نے اب تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اب تک 1,935 گاڑیوں کی انسپکشن مکمل کی گئی، جن میں سے 1,874 گاڑیاں ٹیسٹ میں کامیاب ہوئیں اور انہیں کلئیرنس اسٹیکرز جاری کیے گئے۔ انسپکشن کے دوران 6 گاڑیوں میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار 6 فیصد سے زائد پائی گئی، جنہیں وارننگ جاری کی گئی۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 213 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں...
—فائل فوٹو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعتِ اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے اور رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو لورالائی، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ میں روکنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پُرامن ورکرز رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ حکومت جان بوجھ کر لانگ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

عمران خان کو اذیت پہنچانے والے ہمارے ہدف پر ہیں، کارکنان کپتان کی رہائی کے لیے متحرک ہو جائیں، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ ایک ظالم شخص ہے جس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔ لیکن یاد رکھیں جو لوگ ہمارے لیڈر کو اذیت پہنچا رہے ہیں وہ ہمارے ہدف پر ہیں۔ ہری پور کی تحصیل خان پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنان کو متحرک رہنے کا پیغام دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج ہو گا‘...
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں معصوم بچے بھی شہید کیے گئے، مگر حکومت سندھ، وزراء اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔...
24 جون 2025ء کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اور پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے تحت پاکستانی اور اماراتی سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز بغیر ویزا متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں یو اے ای نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کردی ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24 جون...
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ اسرائیل کو دھمکانے کی کوشش کی تو اسرائیل تہران پر پھر حملے کرے گا، اور اس بار نشانہ خود خامنہ ای ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ کے 40 دن بعد، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے قوم کے لیے نئے اہداف کا اعلان کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع نے رامون ایئربیس کے دورے کے دوران کہاکہ وہ ایرانی قیادت کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خامنہ ای نے اسرائیل کو دھمکانا بند نہ کیا تو اسرائیلی افواج کے طویل ہاتھ ایک...
کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار نے کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی ہے، تاہم گولی لگنے سے خاتون اہلکار زخمی ہوگئیں جسے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیہ کے مطابق قائم مقام ایس ایچ او سائٹ بی نے بتایا کہ بلدیہ نمبر 02 کے قریب افشین نامی 30 سالہ خاتون پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ خاتون پولیس اہلکار اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں بلدیہ دو نمبر میں موجود تھی۔اس ہی دوران گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئیں۔زخمی پولیس اہلکار کی شناخت...
ابراہیم قریشی : شاہ پور کانجراں میں جماعت اسلامی پی پی 167 کے زیر انتظام ممبرز کنونشن ہوا ،کنونشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کیسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم بھی کانفرنس میں شریک ہوئے ، امیر جماعت اسلامی لاہور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی بھی خصوصی شریک ہوئے ،صدر سیاسی کمیٹی ضلع غربی میاں ظہور احمد وٹو بھی موجود تھے ، امیر پی پی 167 چوہدری عبد القیوم گجر سمیت دیگر نے شرکت کی،امیر العظیم کی جانب سے علاقے کی نو منتخب کمیٹیوں سے حلف لیا گیا اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا...
پاکستان کے امن ،سلامتی اوراستحکام کوچھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن ،سلامتی اور استحکام کوچھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں،فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اورسرپرست کون ہیں؟ وطن کے بیٹے روز شہادتیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے بارے میں بات ہوتی ہے، آج دعوت دیتا ہوں قیام پاکستان سے اب تک ہمارے خاندان کو احتساب کرلو، میرا صرف ایک اکانٹ ہے جس کو کئی بار چیک کیا گیا، ملک...
کور کمانڈر بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے اس نشست کے دوران شرکا کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بتایا اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔طلبہ نے کور کمانڈر بلوچستان سے مختلف سوالات کیے جن کے کور کمانڈر نے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے۔ کمانڈر بلوچستان کور کے جوابات پر طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے تمام غیر مسلموں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین علما کونسل کا مزید کہنا تھا کہ غیر مسلم بالکل ویسے ہی پاکستانی ہیں جیسا میں ہوں، آئین پاکستان میں غیر مسلموں کے وہی حقوق ہیں جیسے میرے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کو چھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں، فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اور سرپرست کون ہیں۔؟ وطن کے بیٹے روز...
فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کے گراں قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ مایہ ناز فورس ہے، ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی میجر جنرل عابد مظہر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا افسران سے تعارف کرایا۔...
مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی 5 وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات میں 31.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 411 فیصد اضافہ ہوا جس سے تجارتی خسارہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو برآمدات 28 کروڑ 82 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئیں جبکہ ان ممالک سے درآمدات 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئیں۔ ازبکستان اور تاجکستان نے پاکستان کے ساتھ ٹرانزٹ معاہدوں پر جزوی عملدرآمد شروع کیا ہے تاہم ان اقدامات کے باوجود برآمدات میں نمایاں...
سانحہ سوات ،انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے محکمہ داخلہ کا آئی جی کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)سانحہ سوات انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے محکمہ داخلہ نے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کو خط لکھ دیا، جس میں سفارشات پر من و عن عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید کو خط ارسال کیا ہے، جس میں انکوائری سفارشات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، سوات پولیس کی غفلت اور دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کی انکوائری کی جائے،...
واشنگٹن: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام ممالک کو تعمیری کردار ادا کرنے کی ضرورت کو نمایاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی خطے میں اپنی بالاتری اور تسلط کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن کردی گئی ہیں۔ امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا خطہ تنازعات کے ہوتےہوئے ترقی نہیں کر سکتا، دو روز قبل سلامتی کونسل کے اجلاس میں تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا تھا اور سلامتی کونسل میں اس پر غیرمعمولی طور پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر پاکستان اور...
کوالالمپور: ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہزاروں شہری وزیر اعظم انور ابراہیم کی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین نے مہنگائی اور اصلاحات کی عدم فراہمی پر’’انور مستعفی ہو‘‘ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم انور ابراہیم نے بیرونی دورے تو کیے۔ مگر عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مظاہرین نے کہا کہ بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں جبکہ قصوروار آزاد گھوم رہے ہیں۔ معیشت خطرے میں ہے۔ جبکہ ٹیکس اور بجلی کے نرخ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا میں مظاہرے کا اہتمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیا گیا۔ اور مظاہرے میں کئی شہروں سے لوگ سیاہ شرٹس اور ماتھے پر پٹیاں باندھے شریک ہوئے۔...
ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ ملزمان کو کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار اس کے علاوہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 230.5 ملین ایرانی ریال، ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد افغانی، 700...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کو اپنانے کو تیار ہی نہیں، آپ کا رویہ بتا رہا ہے کہ کراچی سندھ کا حصہ نہیں، لوگوں کو دیوار سے لگا کر سندھ کو کیوں تقسیم کیا جا رہا ہے، ابھی میٹرک کا امتحانی نتیجہ آنے والا ہے پھر کوئی نئی کہانی شروع ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ نیب کیسز کھلنے کی دیر ہے پھر کوئی ایک وزیر پاکستان میں نہیں ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب پر نیب...
اس موقع پر شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کئے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کوئٹہ میں بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس نشست کے دوران شرکاء کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کئے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیر داخلہ صاحب، آپ کہتے ہیں بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے، تو آپ ایک ایس ایچ او تعینات نہیں کر سکتے؟ زائرین کیلئے راستوں کی بندش عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے، استعمار نہیں چاہتا کہ اربعین کا اجتماع ہو، حکومت استعماری ایجنڈے کو فسلیٹیٹ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کسی طور بھی قابل قبول نہیں، یہ اقدام ہمارے بنیادی آئینی حقوق پر ضرب لگانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات...
امریکہ میں پاکستانیوں سے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ سے دوستانہ ماحول میں ملاقات ہوئی، دو طرفہ، علاقائی اور عالمی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ دورہ امریکا کے دوران نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومت 3سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہترئی لائی، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں،...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ویمن کپتان نے کہا کہ دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی کپ کے لیے تیاری ہے، میگا ایونٹ میں روایتی حریف بھارت سمیت کوئی بھی ٹیم اسان نہیں ہوگی، پوری ٹیم کا مورال بلند ہے، اچھے نتائج کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں، دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی ویمن کپ کی تیاری ہے، میگا ایونٹ میں ہر ٹیم کو مضبوط حریف تصور کریں گے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں، کسی بھی...
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین کے لیے نئی پالیسی پر بریفنگ دی، جبکہ بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین سے متعلق نئی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی، تاکہ مذہبی مقامات پر جانے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ملاقات میں بلوچستان...
---فائل فوٹو گلگت بلتستان میں مینار کے علاقے میں دریائے سندھ سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق لاش شاہراہ بابو سر میں بہنے والوں میں سے کسی کی ہوسکتی ہے۔ گلگت بلتستان: شاہراہ تھک بابوسر میں سیلابی ریلوں میں 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحقآزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے، فیری میڈوز میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، شاہراہ ریشم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 20 ارب سے زائد کا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنۂ ہندوستان سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر ربنواز گیلانی کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے شہید کے والد سید طارق گیلانی اور دیگر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا میجر شہید، 3 دہشتگرد ہلاک انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار، ڈی آئی جی یاسین قریشی، ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق اور ایس ایس پی ریاض حیدر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حکومت کے دعوے اور اصل حقائق میں فرق واضح ہو گیا۔ فیک نیوز واچ ڈاگ نے ” پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق جھوٹ” کے عنوان سے 38 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کر دیا، جس میں حکومت کی قیمتوں کے تعین میں مبینہ غلط بیانی، شفافیت کی کمی اور عوام پر ڈالے گئے بوجھ کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2000 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 22 ڈالر فی بیرل پاکستان میں 30 روپے فی لیٹر تھی،2025 میں بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل، پاکستان میں پٹرول 272 روپے فی لیٹر ہوگیا،فی لیٹر پیٹرول پر حکومتی پیٹرولیم لیوی 103 روپے کی...
سرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی، جہاں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی جس کے بعد گھر والوں سے واقعے کی شکایت کی گئی جس پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تین سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری لائی گئی، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے...
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اعلان کیا ہے کہ 5 اگست کو عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح سے لے کر شہروں تک احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا، اسحق ڈار وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاہ فرمان نے کہا کہ 5 اگست عوامی فیصلہ ہو گا۔ لوگ بتائیں گے کہ عمران خان کو رہا کرنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی 95 فیصد آبادی عمران خان کے ساتھ ہے اور وہ ان کی رہائی چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل،...
کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس نشست کے دوران شرکا کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کیے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے، شرکا نے کور کمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک، امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی معاشی حالات خراب ہوتے ہیں، مجھے یاد کیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا۔ ملک میں مالی استحکام آچکا ہے۔ ڈیفالٹ کا خطرہ اب دفن ہوچکا۔ اللہ کے فضل سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء نے چھٹے کیبو روبوٹ پروگرامنگ چیلنج 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)، ملک میں خلائی ترقی کے فروغ کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ خلائی تعلیم، آگاہی اور بین الاقوامی تعاون کے سلسلے میں سپارکو کی کوششوں کے ذریعے تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل ہوتی ہے تاکہ وہ خلائی شعبے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ اسی سلسلے میں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء نے چھٹے کیبو روبوٹ پروگرامنگ چیلنج (Kibo-RPC) 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔...
اسلام آباد: ان ڈائریکٹ ، ڈائریکٹ کسٹم ڈیوٹی کی عدم وصولی، ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397ارب کے نقصان کا انکشاف ہو ا ہے۔ قومی اسمبلی کے PAC کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی کنوینئر شپ میں ہوا جس میں ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹس برائے مالی سال 2010، 2011، 2013 اور 2014 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 6 ارب 50 کروڑ کا سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی جمع نہیں کی گئی، 633 ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایف بی آر کے 10 دفاتر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ قانون کے تحت بغیر شوکاز نوٹس دیے زبردستی...
مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ یہ حکومت کمزوروں کیساتھ سختی سے پیش آ رہی ہے، جن لوگوں پر غیر قانونی تارکین وطن ہونے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، ان میں سے زیادہ تر غریب لوگ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آسام اور ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو حراست میں لئے جانے کے معاملہ پر اسد الدین اویسی نے سخت اعتراض کیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ لوگ ہندوستانی شہری ہیں، لیکن انہیں بندوق کی نوک پر بنگلہ دیش بھیجا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہیں۔ اسد الدین...
تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لاکھوں شہریوں نے اپنے بلدیاتی نمائندے بڑی امیدوں سے منتخب کیے تھے، لیکن موجودہ صوبائی حکومت نے روز اول سے ہی بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز اور اپنے قانونی اختیارات سے محروم رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو بلدیاتی فنڈز استعمال کرنے کا اختیار دینے کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ اور جمہوری عمل کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی پشاور سٹی کے تحت ضلعی سیکرٹریٹ نشترآباد میں زونل اور مقامی ذمہ داران کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے...
ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ پارلیمانی امور سے واقف کسی بھی شخص کو اس میں کوئی شک نہیں کہ جگدیپ دھنکھڑ کا ارادہ اس روز تحریک کو ایوان کی ملکیت بنانے کا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس یشونت ورما کے متعلق راجیہ سبھا میں مواخذے کی تحریک مسترد کئے جانے کے بیان پر کانگریس نے مودی حکومت پر جم کر تنقید کی ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ابھیشیک منو سنگھوی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 جولائی 2025ء کو کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے جسٹس ورما کے ذریعہ کی گئیں مختلف بے ضابطگیاں، خاص طور سے قانون کے مطابق ایک قانونی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کے لئے راجیہ سبھا میں ایک فیصلہ کن آئینی...
امریکا نے چین پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں روسی جارحیت کو بڑھاوا دینا بند کرے جس پر چین کے مندوب نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام ڈالنے کی کوشش اور جھگڑا پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور چین کے درمیان سخت الزامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ امریکا نے چین پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں روسی جارحیت کو بڑھاوا دینا بند کرے جس پر چین کے مندوب نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام ڈالنے کی کوشش اور جھگڑا پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق...
ذرائع کے مطابق انسانی حقوق اور امن کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ”پیس گروپ آف جرنلسٹس“ کے زیراہتمام آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور میں ”اسیران ریاست جموں و کشمیر اور حق خودارادیت“ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنیادی انسانی حقوق اور امن کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ”پیس گروپ آف جرنلسٹس“ کے زیراہتمام آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور میں ”اسیران ریاست جموں و کشمیر اور حق خودارادیت“ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار سے سابق چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ اعظم، پیس گروپ آج جرنلسٹس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سعید الرحمن صدیقی، کل جماعتی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بچے موبائل کی عادت
امانوئل میکرون سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں شام پر قابض گروہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں، خاص طور پر اسرائیل کیجانب سے اس صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے یا شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوئی بھی کوشش قطعاً قبول نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر "امانوئل میکرون" اور شام پر قابض گروہ کے سربراہ "احمد الشرع" المعروف "ابو محمد الجولانی" کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں شام کی تازہ ترین صورت حال، ملک میں استحکام اور مسائل کے سیاسی حل کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی مسائل بھی اس گفتگو کا حصہ رہے۔ اس موقع پر امانوئل میکرون نے کہا کہ پیرس، دمشق کی وحدت، خودمختاری...
LEEDS, UK: پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے کر اپنی تیسری کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کا ایک اور مظاہرہ ہوا، جنہوں نے 62 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کپتان محمد حفیظ نے 23 اور شرجیل خان نے 21 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کے لیے والٹن نے 42، براؤوا اور پرکنز نے 30-30 رنز...
لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبا و طالبات کیساتھ خصوصی نشست میں بھارت کے آپریشن سندور کو خاک میں ملانے اور معرکہ حق(آپریشن بنیان مرصوص) کی زبردست فتح کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے نے خصوصی طور پر معرکہ حق کے دوران نوجوانوں کے جذبے، سوچ اور حب الوطنی سراہا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے معاشرتی و قومی امور بالخصوص سیکورٹی کے تناظر میں کھل کر سوالات پوچھے۔ نشست کے اختتام پر جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے خصوصی طور پر ملی نغمے کے ذریعے پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی اتحاد کی بہترین ترجمانی کی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے...
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد ٹل سے پارا چنار کی مرکزی شاہراہ کو آمد و رفت کیلیے کھول دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی اتنظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے ٹل سے پارا چنار مرکزی شاہراہ کو آمد و رفت کیلیے کھول دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بحالی کے پہلے دن مجموعی طور پر 480 سے زائد گاڑیوں اور 2200 سے زائد دونوں برادریوں کے مسافروں نے بلا خوف و خطر سفر کیا۔ سیکیورٹی اور سہولت کے پیش نظر 79 ایمبولینسز و ایمرجنسی گاڑیوں میں 850 افراد نے سفر کیا جب کہ 117 گاڈیوں کے زیعے 468 مسافر منزل تک پہنچے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری سامان...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے 70 ویں سالگرہ پر صدر مملکت کو مبارک باد کے پیغام کے ساتھ گلدستہ بھی بھجوایا۔ گورنر سندھ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ صدر مملکت کو صحت، تندرستی اور طویل عمر عطا فرمائے، آمین۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت کی قیادت قومی یکجہتی اور جمہوریت کی مضبوطی کی علامت ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں بتایا گیا کہ پولیس کے تاخیری بیانات ناقابل اعتبار ہیں، ضمانت کا حق بنتا ہے، سیاسی دشمنی کی بنیاد پر مقدمہ درج، آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آٹی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں ثبوت کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے، بانی پی ٹی آئی کا نیب حراست میں ہونے کی...
ایک ایسے وقت میں کہ جب انتہاء پسند امریکی صدر نے خطے کے تمام ممالک کیخلاف جاری غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جارحیت کی اندھی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے، انتہاء پسند امریکی صدر کیساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں اردنی بادشاہ نے خطے میں کشیدگی کو "کم" کرنے کی مبینہ کوششوں پر امریکی صدر کو "خراج تحسین" پیش کیا ہے!! اسلام ٹائمز۔ اردنی بادشاہ عبداللہ دوم نے علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ اور شام کے حوالے سے انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تفصیلی صلاح مشورے کئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں عبداللہ دوم نے غزہ کے خلاف جاری انسانیت سوز اسرائیلی جنگ کے خاتمے اور اس خطرناک و تباہ کن صورتحال کی...
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو احتجاج کرنے والے ٹولے کو پہلے کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی جبکہ جیل کے اندر بیٹھ کر بھی بانی پی ٹی آئی کہتا ہے ہم نے احتجاج کرنا ہے چڑھائی کرنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ نون کی ہوگی۔ اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ نون بنائے گی، 5 اگست کو احتجاج کرنے والے ٹولے کو پہلے کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی جبکہ جیل کے...
شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں 13 کروڑ روپے ڈکیتی کیس میں دلچسپ موڑ آگیا، ٹک ٹاکرز ملزمان پھر پولیس کے ہتھے چڑھے اور پولیس ایک بار پھر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لینے میں کامیاب ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزمان نمرہ شاہ، شہریار، يسرا اور شہروز کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جولائی کے پہلے ہفتے چاروں ملزمان کو جیل بھیج دیا تھا۔ پولیس نے مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج کیا۔ سیشن کورٹ نے بھی پولیس کی استدعا مسترد کردی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے پھر سندھ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر سندھ ہائیکورٹ نے کیس دوبارہ سیشن...
فائل فوٹو اسلام آباد کی عدالت نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون کو بلیک میل کرنے اور قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر کے مقدمے میں مجرم ڈاکٹر خان کو سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول نے جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر خان کو تین سال قیدِ بامشقت، 30 ہزار روپے جرمانہ اور شکایت کنندہ کو 4 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔مجرم کے خلاف ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کیخلاف تحقیقات شروع، کئی مل مالکان و ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کیخلاف تحقیقات شروع، کئی مل مالکان و ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی حکومت نے چینی کے ایکسپورٹرزاورڈیلرزکیخلاف تحقیقات کاآغازکردیا اور کئی مل مالکان اورشوگرڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق حکومتی معاہدے کے بعد بھی شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کی طرف سے چینی کی قیمتوں میں کمی ممکن نہیں ہوسکی جس پر وفاقی حکومت ناراض ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ متعدد شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق...
حکومت چلانے کیلئے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمی بخاری کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی کو لکھے گئے کھلے خط پر ردعمل دیا ہے۔وزیراطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہا گورنر پنجاب کو کھلا خط لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، معذرت کے ساتھ آپکو ہر بار آپکا آئینی رول یاد کروانا پڑتا لیکن آپ غلطی کرنے سے باز نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر چکی ہے اور تمام معاملات حکومتی کنٹرول میں ہیں، وزیراطلاعات نے کہا کہ اگر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں لاہورہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جبکہ سابق وزیراعظم نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے دائر اپیل دائر کی۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی آر میں ثبوتوں کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے، نیب حراست میں ہونے کی وجہ سے جرم میں ملوث ہونا ناممکن ہے،...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو لکھے گئے کھلے خط پر ردعمل دیا ہے۔ وزیراطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہا گورنر پنجاب کو کھلا خط لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، معذرت کے ساتھ آپکو ہر بار آپکا آئینی رول یاد کروانا پڑتا لیکن آپ غلطی کرنے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر چکی ہے اور تمام معاملات حکومتی کنٹرول میں ہیں، وزیراطلاعات نے کہا کہ اگر آپ کسی کو حقیقی طور پر جگانا چاہتے ہیں تو اپنی جماعت اور اپنی حکومت کو خط لکھیں، حکومت اور انتظامی معاملات چلانے کیلیے آپ (گورنر) کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔ مشورے...

ن لیگ کی حکومت نے مفتاح اسماعیل کا اربوں روپے کا سکینڈل بنایا تو انہوں نے بھی اسحاق ڈار کے خاندان کو نشانے پر رکھ لیا، اِشارہ دیا کہ کرپٹو کرنسی میں 100ملین ڈالرکا نقصان ہوا ہے، اگر یہ لڑائی بڑھی تو اور کئی پول کھل سکتےہیں، عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیاپر اسحاق ڈار کےخاندان کے حوالے سےکرپٹوکرنسی میں 100ملین ڈالر کے نقصان کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا کہ یہ سارامعاملہ اس وقت شروع ہواجب طارق فضل چوہدری نےمفتاح اسماعیل پر بہت تابڑ توڑ حملے کیے،طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت نشو و نما پروگرام کے تحت مفتاح اسماعیل کی انڈسٹری کواربو ں روپے دئیے گئے۔تو شام کومفتاح اسماعیل نےشرارت کرکے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کیا کرپٹو کرنسی میں 100ملین ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لڑائی مزید بڑھی تو مزید کئی پول کھل سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی...
لیبیا میں لاپتہ ہونے والا محمد وقاص—جنگ فوٹو حکومتِ پاکستان کی جانب سے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہشمندوں کے خلاف سخت کارروائیوں کے باوجود یہ مکروہ دھندہ بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ضلع جہلم کے نواحی گاؤں موٹا جہانگیر کا رہائشی محمد وقاص ولد محمد اکرم 11 ماہ قبل لیبیا گیا تھا، جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔متاثرہ خاندان کے مطابق محمد وقاص کی عمر 40 برس ہے اور وہ 11 ماہ قبل مقامی ایجنٹوں کے ذریعے بھاری رقم دے کر جہلم سے روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کے لیے لیبیا گیا تھا جس کے بعد سے اس کا رابطہ والدین سے منقطع ہے۔جاپان میں مقیم وقاص کے...
ڈونلڈ ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ رکوانے کی کوششوں میں لگ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی جنگ کی بات کریں لیکن پاک بھارت جنگ بندی کا حوالہ دیے بغیر نہیں رہتے تاہم اب وہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ رکوانے کی کوشش کرنے لگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ وہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس کا حل نکال رہا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے رابطہ کر کے کشیدگی کم...
صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں جیالوں نے جوش و خروش سے تقریبات کا انعقاد کیا، جن میں صدر مملکت کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری اور پیپلز لیبر بیورو کے مرکزی انچارج چوہدری منظور احمد نے کیک کاٹا۔ پی پی پی سیٹرل سیکرٹریٹ اسلام اباد میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخآری اور پیپلز لیبر بیورو کے مرکزی انچارج چوہدری منظور احمد صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں#HappyBirthdayPresidentZardari pic.twitter.com/uoJQLZZlAZ — Ch. Manzoor Ahmed (@Ch_ManzoorAhmed)...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سطح پر کسی بھی تنازعہ کے بارے میں بات کریں، تو وہ ہمیشہ پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے کچھ نہ کچھ ضرور ذکر کرتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں، انہوں نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں، امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ اس پیچیدہ مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیرِ اعظم سے رابطہ کر کے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے اور تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیرِ اعظم سے بھی بات چیت جاری ہے۔ ...
خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ اورکزئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اورکزئی کے علاقے کریز میں واقعہ جنگل لیز مائن نمبر 3 میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھر کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، جس سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع پر اورکزئی انتظامیہ اور پولیس نے اور دیگر اداروں نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا اور 3 مزدوروں رحیم اللہ، اسلم خان اور شیر رحمان کی لاشیں کان سے باہر نکالیں۔ جس کے بعد تینوں جاں بحق مزدوروں کی نماز...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جا رہا ہے حالانکہ حکومت تمام تر سفارتی اور عدالت فراہم کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے گزشتہ روز اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک واشنگٹن میں عمران خان کے کیس کے بارے سوال کے جواب میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کے ادوار میں ہم ہمیشہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی...
آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 6 ارب 50 کروڑ کا سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی جمع نہیں کی گئی، 633 ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایف بی آر کے 10 دفاتر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ قانون کے تحت بغیر شوکاز نوٹس دیے زبردستی ریکوری کرنی چاہیے تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ان ڈائریکٹ، ڈائریکٹ کسٹم ڈیوٹی کی عدم وصولی، ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397 ارب کے نقصان کا انکشاف ہو ا ہے۔ قومی اسمبلی کے PAC کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی کنوینئر شپ میں ہوا، جس میں ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹس برائے مالی سال 2010، 2011، 2013 اور 2014 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان تحریک انصاف پانچ اگست احتجاج پی ٹی آئی عمران خان رہائی وی نیوز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ کے موقع پر پرخلوص مبارک باد پیش کی۔(جاری ہے) اس موقع پر انہوں نے صدر کو مبارک باد کے پیغام کے ساتھ ایک خوبصورت گلدستہ بھی بھجوایا۔ گورنر سندھ نے صدر مملکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ صدر مملکت کو صحت، تندرستی اور طویل عمر عطا فرمائے، آمین۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے صدر آصف علی زرداری کی قیادت کو قومی یکجہتی اور جمہوریت کی مضبوطی کی علامت قرار دیا۔
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو ترجیحی بنیادوں پر ورکرز رمیٹنس انسینٹنوو اسکیم (Workers' Remittances Incentive Scheme) کیلئے فوری طور پر فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت، پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں. بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خون پسینے سے کمائی ترسیلات زر پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں جسے مجھ سمیت پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے. انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخ کی بلند ترین 38.3 ارب ڈالر کی...

چانسلر/گورنر سندھ کی وائس چانسلرز سے ملاقات، "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)چانسلر / گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبے کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کے تحت منعقد ہونے والی تقریبات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ جامعات میں یومِ آزادی کی تقریبات جوش و جذبے، وقار اور قومی یکجہتی کے ساتھ منائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ "معرکہ حق، جشنِ آزادی" محض ایک عنوان نہیں، بلکہ طلبہ و طالبات کو نظریاتی شعور، حب الوطنی اور اتحاد کے پیغام سے جوڑنے کا موقع ہے۔ گورنر سندھ نے وائس چانسلرز پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، ان کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہر ضلع، ہر یونین کونسل اور ہر شخص تک پہنچایا جا رہا ہے، مختلف علاقوں میں ریلیوں اور میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔(جاری ہے) علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر قید کیا گیا ہے جو ہم نہیں مانتے، ان کو توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی ناحق قید کیا گیا ہے۔انہوں نے...
آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی : رانا تنویر کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز شیخوپورہ (آئی پی ایس )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن بنائے گی، 5 اگست کو احتجاج کرنے والے ٹولے کو پہلے کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی،جب کہ جیل کے اندر بیٹھ کر بھی بانی پی ٹی آئی کہتا ہے ہم نے احتجاج کرنا ہے چڑھائی کرنی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود...
سائبر نائف یونٹ کے دورے کے موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ دیگر ادارے بھی اس ماڈل سے سیکھیں، عوام کو مفت معیاری صحت کی سہولت دیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے جناح اسپتال کراچی کے سائبر نائف یونٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ کی جناح اسپتال آمد پر مشتاق چھاپرا، شبیر دیوان اور پروفیسر طارق محمود اور دیگر نے استقبال کیا۔ چیف جسٹس سندھ نے جے پی ایم سی کے ریڈی ایشن آنکولوجی سیکشن کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن اور حکومت سندھ کے اشتراک پر اظہار تحسین کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس سندھ کو جناح اسپتال میں ہونے والی ترقی پر پریزنٹیشن دی گئی۔ جناح اسپتال میں...
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج پر رینجر اہلکاروں کو کچلنے کے کیس کے مرکزی ملزم ہاشم عباسی کیجانب سے ٹرائل روکنے کی درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملزم ہاشم عباسی کا ذہنی توازن درست نہیں اسوجہ سے ٹرائل نہیں ہوسکتا، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، ملزم کیجانب سے دائر درخواست پر اگلی سماعت میں دلائل ہوں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی، پراسیکوشن نے ملزم ہاشم عباسی کی حد تک چالان جمع کروا رکھا ہے۔ ملزم ہاشم عباسی سمیت بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور و ودیگر کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتِ عالیہ نے ضمانت منسوخی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی تھی، حالانکہ ایف آئی آر میں شواہد کا فقدان ہے اور 9 مئی کے واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت نیب کی حراست میں تھے،...
معاشی بہتری اور ترقیاتی سرگرمیوں سے کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن(پاما) کے مطابق رواں سال جونمیں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 41 ماہ کی بلند ترین سطح پرجب کہ بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 737 یونٹس تک پہنچ گئی، اسی طرح بسوں اور ٹرکوں کی فروخت جنوری 22ء میں 778 یونٹس رہی تھی ۔پاما رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ 18ء میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 1 ہزار 26 یونٹس کے مقابلے میں حالیہ فروخت 28 فیصد کم ہے۔دوسری جانب آٹو ماہرین کا کہنا ہے کہ بسوں اورٹرکوں کی فروخت میں اضافہ صنعتی سرگرمیوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہتری کااشارہ ہے۔
بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے کیس میں ضمانت منسوخی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی آر میں ثبوتوں کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے، نیب حراست میں ہونے کی وجہ سے جرم میں ملوث ہونا ناممکن ہے، پراسیکیوشن کے متضاد بیانات کیس کو مشکوک بناتے ہیں، ان مقدمات میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ پی ٹی...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوششوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والا ملزم عمید غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہا تھا، جو تفتان بارڈر عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ملزم عمید کی نشاندہی پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستہ 2 دیگر...
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی 2025) فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وفاقی حکومت کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں بلوچستان حکومت کی مدد جاری رکھنے کا فیصلہ ، پاکستان دشمن عناصر کیلئے زمین تنگ کر دی گئی ہے ، کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت انسپکٹر جنرل پولیس، آئی جی ایف سی نارتھ ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی جی لیویز، محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری...

تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی خالی ہونےوالی نشست این اے 129 پر ان کے بیٹے حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا...
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینبؑ کربلا میں صبر، استقامت کی مثال بنیں جو قیامت تک آنے والی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا کردار آج کی ہر بیٹی اور ہر بہن کیلئے ایک مثالی نمونہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ زینبؑ کانفرنس کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینبؑ کربلا میں صبر، استقامت کی مثال بنیں جو قیامت تک آنے والی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
کوئٹہ: وفاقی حکومت نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں بلوچستان حکومت کی مدد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن عامہ اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی سرکوبی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہداء کے کیلئے دعا کی۔ بعدازاں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فتنہ...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول لاڑک نے ملزم ڈاکٹر خان کو سزا کا حکم دیا، عدالت نے ڈاکٹر خان کو جرم ثابت ہونے پر 3 تین سال قید بامشقت کی سزا کا حکم دیا۔ عدالت نے مجرم کو قید کیساتھ 30 ہزار جرمانے کا بھی حکم دیا، مجرم کیخلاف بلیک میلنگ، قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ عدالت نے مجرم ڈاکٹر خان کو شکایت کنندہ کو 4 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، مجرم کیخلاف پیکا ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا تھا
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عدالتوں سے سزا سے متعلق سوال پر عافیہ صدیقی کیس کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ امریکا میں اٹلانٹک کونسل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا جب کوئی ریاست کے مقابل ہتھیار اٹھائے گا اور وہ سب کچھ کرے گا جو نو مئی کو کیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، جس طرح عافیہ صدیقی...
عمران خان کی 9مقدمات میں ضمات مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔پی ٹی آٹی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں ثبوت کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے، بانی پی ٹی آئی کا نیب حراست میں ہونے کی وجہ سے جرم میں ملوث ہونا ناممکن ہے۔درخواست میں یہ بھی لکھا گیا کہ پراسیکیوشن کے متضاد بیانات کیس کو مشکوک بناتے ہیں، ان مقدمات میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے،...
کراچی: بھارتی ٹیم کو وزارت خارجہ سے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ایشیا کرکٹ کپ شیڈول کا آخری مسودہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔ یو اے ای ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کے لیے مظبوط امیدوار ہے، ایشیا کپ کا حتمی شیڈول آئندہ 48 گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

چین کی امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کچھ سیاست دانوں کی جانب سے چین کے داخلی معاملات کو دانستہ طور پر بدنام کرنے کی سختی سے مخالفت
بیجنگ : ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ایک ترجمان نے امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کچھ سیاستدانوں کی جانب سے چین اور ہانگ کانگ مخالف عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے پر ہانگ کانگ پولیس کے قانون نافذ کرنےکے اقدامات کی بے بنیاد بدنامی پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جان بوجھ کر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام کرنے اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔ترجمان نے کہا کہ یوآن گونگ ای سمیت چین اور ہانگ کانگ مخالف 19 مطلوب افراد نے ریاستی طاقت کو ختم کرنے...
واشنگٹن :امریکہ میں چین کے سفیر شیے فونگ نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ آج کی دنیا پرامن نہیں ہے۔ دنیا کی دو بڑی معیشتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان ہونے کے ناطے، چین اور امریکہ امن اور تعاون کو برقرار رکھنے کی ایک بڑی ذمہ داری رکھتے ہیں، اور ان کے پاس تصادم اورمقابلے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔امریکہ میں چینی سفارتخانے کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 98ویں سالگرہ اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمت اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شیے فونگ نے کہا کہ 5 جون کو صدر شی جن پھنگ نے صدر ٹرمپ...