ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہر ا بھی پڑ سکتا ہے۔
دوپہر میں ملک کے بیشتر جنوبی اور وسطیٰ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں، انتظامیہ الرٹ
محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ درختوں، بل بورڈز اور غیر محفوظ عمارتوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون سیلاب سے بچاؤ: سی ڈی اے کے ہنگامی اقدامات، ریسپانس ٹیمز متحرک
ادھر حالیہ بارشوں کے باعث ملک بھر میں حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات میں مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد یکم جولائی سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 252 ہو گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 611 افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ صرف گزشتہ روز کے دوران 151 مکانات منہدم اور 120 مویشی ہلاک ہوئے۔
ادارے کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا، جہاں 139 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم خراب موسم کے باعث ریسکیو اور بحالی کے کام میں مشکلات درپیش ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش برسات پی ڈی ایم اے محکمہ موسمیات مون سون