Nawaiwaqt:
2025-09-18@19:34:15 GMT

ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر   ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کیلئے  انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ با ؤلر ڈیرن گف کی بطورر ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی ہیں،  ڈیرن گف  ایک بار پھر اپنے اس رول کو ادا کرنے کیلئے  تیار ہیں،  اُنھوں نے اس سے قبل بھی گلوبل سپر لیگ 2024 کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیا تھا ، گلوبل سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کی ٹیم  نے ان کی نگرانی  میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن ہی میں فائنل کیلئے  کوالیفائی کیا تھا۔ 54  سالہ ڈیرن گف نے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا  ہے، 1994 سے 2006 تک  اُنھوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،  ڈیرن گف ون ڈے میں انگلینڈ کی جانب سے  سب سے زیادہ وکٹیں  لینے والے اور تمام فارمیٹس  میں چار ٹاپ  باؤلرز میں سے ایک تھے،  ریٹائر ہونے کے  انہوں  نے میڈیا میں بطورکرکٹ مبصر کام کیا ، بعدازاں  کوچنگ اور کرکٹ کے انتظامی امور کو بھی سنبھالا  ۔ انہوں نے 2020 میں انگلینڈ کے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات دیں  اور بعد میں یارکشائر میں کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پربھی کام کیا۔اس موقع پر  ہیڈ کوچ ڈیرن گف  کا کہناتھا   کہ  میں لاہور قلندر کے ساتھ دوبار کام کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، ٹیم کا جذبہ اور توانائی شاندار ہے جبکہ  اس کا  ناقابل یقین فین بیس ایسی چیز ہے جس کی مثال نہیں ملتی،  پی ایس ایل ایک زبردست پلیٹ فارم ہے جس میں قلندرز جیسی ایک شاندار ٹیم موجود ہے  اور میں قلندرز  کو اس سیزن میں کامیابی کی ایک نئی بلندیوں پر پہچانے کے لیے تیار ہوں، مجھے اس اسکواڈ کی صلاحیت پر یقین ہےاور ہم مل کر قلندرز کو کامیابی دلانے اور اپنے مداحوں کا فخر بننے لیے سخت محنت کریں گے،  اپنے مداحوں کی  زبردست حمایت کے ساتھ ہم اس سیزن میں اپنا بہترین کھیل  پیش کرنے  کے لیے تیار ہیں۔ ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ  ڈیرن گف ایک شاندار لیڈر ہیں جو صحیح معنوں میں لاہور قلندرز کی ثقافت اور روح کو سمجھتے ہیں،  گلوبل سپر لیگ کے دوران ان کی خدمات بہت قیمتی تھیں، ایچ بی ایل پی ایس ایل 10  میں ہماری ٹیم کی اُن کی قیادت میں کھیلنے کے لیے تیار ہے،  کھیل کے لیے اُن کے  جنون اور تجربے میں ہمیں یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی ترغیب دیں گے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے گورنر کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کی تیاری

اسلام آباد: حکومت نے اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے گورنر کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کی تیاری کر لی ۔ اس حوالے سے سینیٹر انوشہ رحمان نے “پاکستان اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956” میں ترمیم کا بل سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ۔
نجی بل میں ایکٹ کی دفعہ 14 اور دفعہ 9 میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ دوبارہ صدر مملکت مقرر کریں گے، جیسا کہ ماضی میں ہوتا تھا۔ واضح رہے کہ 2022 میں یہ اختیار صدر سے لے کر اسٹیٹ بینک بورڈ کو دے دیا گیا تھا۔
بورڈ کی خودمختاری پر سوالات؟
سینیٹر انوشہ رحمان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی تنخواہ بورڈ آف ڈائریکٹرز طے کرتا ہے، لیکن بورڈ کے چیئرمین خود گورنر ہی ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے شفافیت پر سوالات اٹھنا فطری ہیں۔”
انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ تنخواہ طے کرنے کا اختیار صدر مملکت کو واپس دیا جائے۔
بورڈ میں پارلیمنٹ کی نمائندگی کی تجویز
بل میں ایک اور اہم تجویز یہ دی گئی ہے کہ اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک سینیٹر اور ایک رکن قومی اسمبلی کو شامل کیا جائے تاکہ ادارے پر پارلیمانی نگرانی کو مؤثر بنایا جا سکے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر
  • 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈز؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس پر پی ٹی آئی متحرک
  • جیڈ اسپینس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم فٹبالر بن گئے
  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر
  • ایشیا کپ تنازع ختم: اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن ریفری مقرر
  • اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے گورنر کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کی تیاری