سرکاری سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
سرکاری سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے کوٹہ بڑھا دیا، اب سرکاری سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی، سرکاری سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔
سرکاری حج سکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کر دی جائے گی۔وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج ٹکٹ دیا جائے گا، حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 روز مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرکاری سکیم کے تحت
پڑھیں:
امریکا آنیوالے تمام غیر ملکیوں کو اب 250 ڈالرز اضافی ویزا فیس دینا ہوگی
امریکی ماہر قانون کے مطابق یہ اضافی ویزا فیس دراصل ایک طرح کا سیفٹی ڈپازٹ ہے۔ جو ویزا مدت کی تکمیل کے بعد واپس جانے والوں کو واپس کر دیا جائے گا۔ تاہم 250 ڈالرز کی واپسی خودکار نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا آنے والے تمام غیر ملکیوں کو اب 250 ڈالرز اضافی ویزا فیس دینا ہوگی۔ یہ ویزا فیس ہر وہ مسافر ادا کرے گا، جو نان امیگرینٹ ویزا کیلئے اپلائی کرے گا۔ اس میں سیاحت، تجارت اور حصول علم کے لیے عارضی طور پر امریکا آنے والے لوگ شامل ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ویزا شرائط پر مکمل عمل درآمد کی صورت میں امریکا سے واپس جانے والے فرد کو یہ ویزا فیس واپس کر دی جائے گی۔
امریکی ماہر قانون کے مطابق یہ اضافی ویزا فیس دراصل ایک طرح کا سیفٹی ڈپازٹ ہے۔ جو ویزا مدت کی تکمیل کے بعد واپس جانے والوں کو واپس کر دیا جائے گا۔ تاہم 250 ڈالرز کی واپسی خودکار نہیں ہوگی۔ ویزہ لینے والے شخص کو ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے ویزا شرائط کی مکمل پاسداری کی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس اضافی ویزا فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہوگا۔؟ اضافی ویزا فیس "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ" کے تحت لگائی گئی ہے۔