لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔ اس دوران ملزمان نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ 9 مئی 2023 کو پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج کے دوران فوجی، سول اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق درج کیا گیا تھا۔

احتجاج کے دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے جب کہ 1900 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 راشد نسیم کے رومانیہ میںکنکریٹ بلاک  توڑنے سمیت مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کیلئے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے لیجنڈ مارشل آرٹس سٹار راشد نسیم نے رومانیہ میں بھی مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔ رومانیہ کے شو میں راشد نسیم نے ایک ہی پروگرام میں 4 ناقابلِ یقین ورلڈ ریکارڈز بناکر دنیا بھر میں قومی پرچم بلند کر دیا۔ تمام ججز راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت سے دنگ رہ گئے جبکہ شرکاء کے چہروں پر حیرت، جوش اور خوف کے تاثرات نمایاں نظر آئے۔ راشد نسیم نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کہنی کے ساتھ کنکریٹ بلاک توڑنے سے کیا، پھر آنکھوں پر پٹی باندھ کر طاقتور ضربوں سے کین کرش کیے، تیسری شاندار کوشش میں راشد نسیم نے سر کی مدد سے لوہے کی کیل ٹھونکی اور پھر ناریل توڑنے اور کولڈ ڈرنک کین کرش کرنے کا مظاہرہ کیا۔ راشد نسیم نے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ججز اور شرکاء کو سندھی اجرک پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو: مقامی میئرکے قتل کے بعد پرتشدد مظاہرے، مشتعل افراد کا سرکاری عمارت پر دھاوا
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی برقرار
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  •  راشد نسیم کے رومانیہ میںکنکریٹ بلاک  توڑنے سمیت مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • بھارت: آندھرا پردیش کے مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک، 18 زخمی
  • مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے