نیا ناظم آباد گراؤنڈز میں تمام سہولیات موجود ہیں،جنید ضیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز پاکستان کرکٹ بورڈ جنید ضیا ء نیا ناظم آبادجم خانہ اور گراؤنڈ کا دورہ کررہے ہیں
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز پاکستان کرکٹ بورڈ جنید ضیا نے نیا ناظم آباد جمخانہ اور کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سید طلحہ صدر نیا ناظم آباد جم خانہ سے ملاقات کی اور نیا ناظم آباد جم خانہ اور گراؤنڈ میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ سید طلحہ صدر نیا ناظم آباد جم خانہ نے جنید ضیاسے گفتگومیں کہاکہ ہماری خواہش ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نیا ناظم آباد جم خانہ پر دن اور رات میں پی ایس ایل کے پریکٹس میچز،قائد اعظم ٹرافی، پریذیڈنٹ ٹرافی، چمپیئنز ٹرافی کی ٹیموں کی پریکٹس اور پاکستان کا دورہ کرنے والی انڈر 19بوائز،ویمنز ٹیموں کے میچز کا انعقاد کرے۔ان میچز اور پریکٹس میچزکے لئے نیا ناظم آباد جیم خانہ کی انتظامیہ تمام ممکن سہولیات ٹیموں کو فراہم کرے گی۔ اس موقع پر جنید ضیاکا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پرنیا ناظم آباد جیم خانہ اور گراؤنڈ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ عارف حبیب نے اتنا خوبصورت جمخانہ اور گراؤنڈ بنایا ہے جس میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی تمام تر سہولیات موجود ہیں، اس گراؤنڈ کا شمار خوبصورت گراؤنڈ زمیں کیا جا سکتا ہے جبکہ یہاں پر بڑے میچز کرائے جا سکتے ہیں، جس کے لئے میں پی سی بی حکام سے درخواست کروں گا۔ انہوں نے جمخانہ کے صدر کو مبارکباد دی کہ انہوں نے جمخانہ اور گراؤنڈ کی خوبصورتی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اس موقع پر اعظم خان منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور محمد آصف منیجر اسپورٹس نیا ناظم آباد جیمخانہ بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیا ناظم ا باد جم خانہ خانہ اور گراو نڈ
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
— فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔