Jasarat News:
2025-07-26@14:46:34 GMT

ملک میں سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر) ملک میں سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 879870 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.80فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 808700میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوار حاصل ہوئی تھی، اکتوبرمیں ملک میں 220100 میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارہوئی جوستمبرکے مقابلہ میں 0.

04فیصد اوراکتوبر2023کے مقابلہ میں 8.8فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں ملک میں 220020میٹرک ٹن اوراکتوبر2023میں 202295میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 29285000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.81فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں289850000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اکتوبر2024میں ملک میں 73100000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارہوئی جوستمبرکے مقابلہ میں 0.07فیصد اوراکتوبر2023 کے مقابلہ میں 0.76فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں ملک میں 73050000مربع میٹر اوراکتوبر2023میں 75550000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں جون 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جون کے دوران مچھلی اور اس کی برآمدات کا حجم 10.8 ارب روپے رہا جبکہ جون 2024 میں 8.6 ارب روپے رہا تھا ۔ اس طرح جون 2024 کے مقابلے میں جون 2025 کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 2.2 ارب روپے یعنی 25.58فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • شرح سود میں کمی کا امکان، فیصلہ 31 جولائی کو ہوگا
  • کراچی: فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ’کال سینٹرز‘ کی تعداد میں اضافہ
  • گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ
  • مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
  • پاکستان کی دوا ساز صنعت کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ  کیا؛ محسن نقوی
  • آن لائن سسٹم تاخیر کا شکار، پراپرٹی ٹیکس وصولی شروع نہ ہو سکی
  • پنجاب: بارشوں کے دوران 143 شہری جاں بحق، سیکڑوں زخمی
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ