ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کو ’پاگل انسان‘ کہہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کی حسِ مزاح کی تعریف کی ہے۔
چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی خوب جانی اور پسند کی جاتی ہیں۔
شوبز انڈسٹری میں ہانیہ عامر نے بہت کم عرصے میں اپنی خوبصورتی اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر شہرت حاصل کی ہے۔
اداکارہ ناصرف دورِ حاظر کے ڈراموں کی مصروف ترین اداکارہ ہیں بلکہ انہیں سوشل میڈیا پر بھی کروڑوں مداح فالو کر رہے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 17 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی واحد اداکارہ ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر 17.
اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے ٹیلنٹ اور حسِ مزاح کی تعریف کی ہے۔
ہانیہ عامر نے نوجوان لڑکیوں کی ذہنیت سے متعلق ذاکر خان کی ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے اس اسٹوری پر ذاکر خان کو ٹیگ کیا ہے اور کامیڈین کی حسِ مزاح کی داد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کیا پاگل انسان ہیں یار آپ۔‘
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر نے ذاکر خان
پڑھیں:
آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔
ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کا یہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔
بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیاء کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Post Views: 6