بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر نے کنگنا رناوت کو ’خراب سیاستدان‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر فہد احمد کے کنگنا رناوت سے متعلق بیان سے اختلاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل یوتھ کانگریس (شرد پوار گروپ) کے صدر اور اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد نے ایک بیان میں اداکارہ سے سیاستدان بننے والی بالی ووڈ اسٹار کنگنا کو ’خراب سیاستدان‘ قرار دیا تھا۔
بھارتی میڈیا ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جوڑے سے کہا گیا کہ وہ کنگنا رناوت کو ایک ہیش ٹیگ دیں۔ جس پر فہد احمد نے جواب دیا #BadPolitician، کیونکہ کنگنا منڈی کی رکنِ پارلیمان ہوتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر سکیں۔
فہد احمد کا کہنا تھا کہ کنگنا وزیر اعظم یا وزیر نہیں ہیں، لیکن ایک عوامی نمائندے کا کام حکومت سے بات کرنا اور فنڈز کے لیے لڑنا ہوتا ہے۔
اداکارہ سوارا بھاسکر اپنے شوہر کے اس بیان پر حیران ہوئیں اور مختلف رائے دیتے ہوئے کنگنا کو ’قسمت کی لاڈلی‘ #Destiny’sChild اور ’ہمت نہ ہارنے والی‘ #NeverGiveUp کا ہیش ٹیگ دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کنگنا کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔
یاد رہے کہ سوارا بھاسکر اور کنگنا کے درمیان ماضی میں سوشل میڈیا پر کئی بار لفظی جنگ ہوچکی ہے تاہم سوارا نے اس حالیہ گفتگو میں کسی تنازع سے بچنے کی کوشش کی اور محتاط انداز میں ساتھی اداکارہ کے حوالے سے بات کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ سوارا بھاسکر فہد احمد
پڑھیں:
لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
لاہور:گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔