چینی صدر کی نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی کے قیام کی سترویں سالگرہ پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
بیجنگ :
چین کے صدر شی جن پھنگ نے نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی کے نوجوان فنکاروں کو ایک جوابی خط لکھاہے۔جمعہ کے روزخط میں نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر، تمام فنکاروں اور عملے کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
شی جن پھنگ نے اپنےخط میں کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے، نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی نے بہت سے کلاسک ڈرامے تخلیق اور پیش کئے اور بہت سی شاندار فنکارانہ صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں جس نے چینی اوپیرا کے باغ میں شاندار رنگوں کا اضافہ کہا ہے ۔ صدر شی نے کہا کہ نئے نقطہ آغاز پر، میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے پیشروؤں کی عمدہ روایات کے وارث ہوں گے، لوگوں کے لیے فن کی خدمت جاری رکھیں گے ، اخلاقیات اور فن کے اصولوں کو اور سالمیت اور جدت کو برقرار رکھیں گے، پیکنگ اوپیرا آرٹ کو وقت کے ساتھ مزید فروغ دیں گے ،ادب اور آرٹ کو قومی تعمیر اور خوشحالی کے لئے استعمال کریں گے اور ثقافتی لحاظ سے طاقتور ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ان کا لندن میں قیام طویل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے ان کے لندن کے کلینک میں مزید چیک اپ کیے جائیں گے۔
نواز شریف کی پاکستان واپسی کی ٹکٹ کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم ن لیگ کے کارکن نواز شریف کو کنونشن میں بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں۔