اویس کیانی : وزیراعظم پاکستان سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی ۔دونوں رہنماؤں نے کہا مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم  ہیں ۔
 وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔  سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر انکا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسلام آباد میں 11 سے 12 جنوری کو مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔  دونوں رہنماؤں نے اس اشتراک کی پائیداری اور افادیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے اس اہم موضوع کے بارے میں عالمی سطح پر ایک اہم پیغام جائے گا کہ مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ 

وزیراعظم کا محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نبٹانے کا حکم

 سیکرٹری جنرل کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے، مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت نیز مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں تنظیم کے تعاون کو سراہا۔  وزیراعظم نے مسلم ورلڈ لیگ کے مقاصد اور اہداف کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں سیرت میوزیم کے قیام کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مسلم دنیا کا یہ اہم منصوبہ جلد پائہ تکمیل کو پہنچے گا.

 انہوں نے کہا کہ پاکستان مشترکہ منصوبوں کی جلد تکمیل بالخصوص سیرت میوزیم کے قیام کے لیے کام جاری رکھے گا۔ 

دھند چھا گئی ، موٹروے بند

 سیکرٹری جنرل نے مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے شاندار انتظامات اور اس سلسلے میں مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ تعاون پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے پاکستان اور امت مسلمہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر مسلم دنیا کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم اور کوششوں کی تعریف کی۔ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ اس کانفرنس کے اختتام پر مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے متفقہ "اسلام آباد ڈیکلریشن" جاری کیا جائے گا جو کہ خواتین کی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا. انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے اپنے شعبوں کے نامور و معروف مختلف مکاتب فکر کے جید علماء،  اسکالرز اور ماہرین تعلیم حصہ لے رہے ہیں. یہ کانفرنس خواتین کی تعلیم اور اسلام و فوبیا جیسے اہم موضوعات کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے میں معاون ثابت ہوگی. 

  لاہور؛ 252 ٹریفک  حادثات میں 1 شخص جاں بحق ،259 زخمی 

وزیرِ اعظم نے ملاقات میں پاکستان کے سعودیہ عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیر اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان آلسعود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. ملاقات میں وزیرِ اعظم نے مشرق وسطی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم کی مزمت کی اور صورتحال کی بہتری کیلئے عالمی دنیا کے مؤثر کردار کی اہمیت پر زور دیا.   

معمولی سی بات پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش

ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین، معاون خصوصی سید طارق فاطمی، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل کی لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے مسلم دنیا کرتے ہوئے انہوں نے

پڑھیں:

وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ؛ مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات  ہوئی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال سمیت  مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا 

سعودی دارالحکومت ریاض میں قصر یمامہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔معاشی تعاون میں سرت،سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کی تلاش،توانائی کے منصوبوں اور خطے کے امن و استحکام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بدترین دباؤ، کمترین مجموعہ، پاکستان امارت کے مقابل مصیبت کا شکار

دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی ایک پھر مزمت کی جبکہ عالمی برادری سے مسئلہ فلسطین کے حل سمیت غزہ کی سنگین صورتحال کو بہتر بنانے اور اسرائیلی جرائم کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کرنے پر زور دیا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے امن اور خوشحالی کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہوچکا ہے۔

متحدہ عرب امارات کےساتھ میچ میں پاکستان کے ساتھ پھر انہونی ہو گئی؛ مشکل سورتحال

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین پر اپنے دو ٹوک موقف کو اختیار کیا ہے اور سعودی عرب کا ساتھ دیا ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں 

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب پہنچے تو ائیرپورٹ پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ سعودی رائل ائیرفورس کے طیاروں نے فضا میں سلامی پیش کی وزیراعظم قصر یمامہ پہنچے تو سعودی رائل گارڈ نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا

چینی کی نئی قیمت مقرر؛نوٹیفیکشن جاری

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ؛ مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا قصرِیمامہ میں شاندار استقبال:سعودی ولی عہد سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف  حجاز مقدس کے سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدلعزیز سے ملاقات