پی آئی اے کا ساڑھے چار سال بعد یورپ کیلیے فلائٹ آپریشن، پہلی پرواز پیرس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد: قومی ائرلائنز (پی آئی اے) نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، پہلی پرواز اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر پیرس روانہ ہوگئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کو الوداع کیا، پرواز پی کے 749 میں 323 مسافر سوار ہیں، پیرس کیلئے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔
قبل ازیں وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فرانس ایمبیسی اسٹاف کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا ، تقریب میں وزیر ہوابازی، سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے شریک ہوئے، سی ای او پی آئی اے عامر حیات، ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے دنیا کی لیڈنگ ایئرلائن تھی، پی آئی اے نے بہت سی ایئرلائنز کو بنانے میں کردارادا کیا، پھر ہم دوسری ایئرلائنز کے محتاج ہوگئے،جو ہماری پروازلیکر جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے
پڑھیں:
عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلیے علیمہ خان عدالت پہنچ گئیں
اسلام آباد:علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی دستاویزات بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دستخط کے بعد واپس کرانے کی استدعا کی ہے۔
علیمہ خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔ ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنابانی پی ٹی آئی کا حق ہے۔
درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں اپیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کے پاورآف اٹارنی پر دستخط ضروری ہیں۔ دستخط کے لیے وکلا نے دستاویزات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دیں، جنہیں بانی پی ٹی آئی کے دستخط کرا کر واپس نہیں کیاجارہا۔
علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیاہ ے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے مقررہ مدت ختم ہورہی ہے۔ عدالت پاورآف اٹارنی پر دستخط کروانے کی اجازت دے اور جیل حکام کو حکم دیاجائے کہ بانی پی ٹی آئی سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کرانے کی اجازت دیں۔