وزیر اعلی مریم نواز شریف کا دورہ ملتان، پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں، صدر رجب طیب اردگان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے، ضرورت کے وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کی۔ ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی ننھی بچیوں نے ترک زبان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا۔ ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تاکن، ترکیہ کے سفیر معارف انٹرنیشنل سکول فاونڈیشن کے صدر بیرل ایکگن اور دیگر ترک حکام بھی موجود تھے۔ تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے ترانے بجائے گئے۔ پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول کے بارے میں دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول کا دورہ کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول کی لائبریری اور دیگر شعبے دیکھے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے معارف انٹرنیشنل سکول ملتان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترک معارف انٹرنیشنل سکول کے افتتاح پر آپ سب کا تاریخی شہر ملتان میں خیرمقدم اعزاز کی بات ہے، ترکیہ کے وزیر تعلیم کی موجودگی دونوں قوموں میں گہری اور پائیدار دوستی کی علامت ہے۔ ترکیہ کے وزیر تعلیم کی موجودگی باعثِ فخر ہے، ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تیکن کی قیادت اور لگن ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معارف فاونڈیشن کے معزز اراکین کو بھی دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، انتھک کوششوں نے معارف فاونڈیشن کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔ تعلیم اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے معارف فاونڈیشن کی کاوشیں پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ ویژن کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، معارف فاونڈیشن نے خطے کے تعلیمی منظرنامے میں گرانقدر کردار ادا کیا۔ صدر رجب طیب اردوان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں، صدر رجب طیب اردگان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کے وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے، صدر اردگان کے ویژن نے پنجاب اور ملک بھر میں ترقی اور بہتری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دعا ہے کہ پاک ترکیہ دوستی اور شراکت داری آنے والی نسلوں تک پھلتی پھولتی رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے کیا ہے کہا کہ
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔