متحدہ عرب امارات :یوسف القرضاوی کا بیٹازیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ابوظہبی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات نے مصری اپوزیشن کارکن اور اخوان المسلمون کے مرحوم روحانی رہنما یوسف القرضاوی کے بیٹے عبدالرحمن القرضاوی کو حراست میں لے لیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے لبنانی حکام سے عبدالرحمن القرضاوی کو ایک عارضی گرفتاری وارنٹ کے تحت حراست میں لے لیا ہے، جو عرب وزرائے داخلہ کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کرمنل انویسٹی گیشن اینڈ ڈیٹا بیورو کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔ عبدالرحمن القرضاوی پر عوامی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔یہ حوالگی حکم ایک رسمی درخواست کے بعد جاری کیا گیا، جو متحدہ عرب امارات کی مرکزی اتھارٹی، وزارت انصاف، کی جانب سے لبنان کی مرکزی اتھارٹی کو پیش کی گئی۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے اصول اور متعلقہ ملکی قوانین و ضوابط کے مطابق کیا گیا۔متحدہ عرب امارات نے اپنے اس غیر متزلزل مقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے امن و استحکام کو نشانہ بنانے والے کسی بھی شخص کے خلاف سختی سے کارروائی کرے گا۔ امارات نے واضح کیا کہ وہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے افراد کا پیچھا جاری رکھے گا اور تمام ضروری قانونی اقدامات کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات امارات نے
پڑھیں:
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پولیس نے چالان پراسیکوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالت میں جمع کردہ چالان میں نوجوان عمر حیات کو قاتل قرار دیا گیا ہے اور اس کے 164 کے تحت اعترافی بیان کا حوالہ بھی شامل ہے۔
راجہ نوید کیانی اور محمد عدنان پر مشتمل پراسیکوشن کی دو رکنی ٹیم چالان کی جانچ پڑتال کرے گی۔
اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع ہوگا، جس کے بعد متعلقہ جج کے روبرو ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو عمر حیات نامی لڑکے نے دوستی نہ کرنے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔