چیئرمین گلشن اقبال ٹائون یوسی 4کانٹیننٹل بیکری سے متصل سڑک کی استرکاری کے کاموںکامعائنہ کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ گلشن کو گلشن بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ان شاء اللہ گلشن اقبال میں انفرااسٹرکچر کا جال بچھائینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 4 کانٹیننٹل بیکری سے متصل سڑک کی استرکاری کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ، واضح رہے کہ گلشن اقبال میں سڑکوں کی بہتری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں ان سڑکوں کو بہتر بنایا جارہا ہے جہاں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل موجود نہیں ہیں جبکہ چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کی وڑن کے مطابق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو بھی متعلقہ اداروں اور اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئیے گئے پیں بخوبی عوامی مسائل کو جانتے ہیں اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قربانی کا گوشت کھاتے وقت کن باتوں کا خیال ضرور رکھیں؟

کراچی:

عید الاضحی کا تہوار مسلمانوں کے لیے بڑا اہم ہے۔ قربانی کا گوشت عید الاضحی کا تحفہ ہے۔ سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کے حکم پر قربانی کی جاتی ہے۔ عید الاضحیٰ کے دنوں میں ہر امیر غریب کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ قر بانی کا گوشت جی بھر کے کھائے تاہم قربانی کا گوشت کھاتے ہوئے مندرجہ ذیل احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھ کر آپ بہت سی تکالیف سے بچ سکتے ہیں۔


1۔ قربانی کا گوشت پکاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ گوشت اچھی طرح صاف ہو اور صحیح طور پر گلایا جائے۔ اگر گوشت گل نہ رہا ہو تو پپیتا ڈال لیں۔

2۔ صحت مند رہنے کا بنیادی اصول یہ ہے کہ ہمیشہ بھوک رکھ کر کھانا کھائیں، اعتدال کے ساتھ مناسب مقدار میں گوشت کھانے سے معدے پر کوئی بوجھ نہیں پڑتا۔

3۔ گوشت کھاتے ہوئے مختلف قسم کولااور دوسرے سوفٹ ڈرنکس سے اجتناب کریں۔ کھانے کے 15 منٹ بعد لیموں پانی استعمال کریں۔ اور اس کے علاوہ نمکین لسی بھی لے سکتے ہیں۔ اس سے گوشت ہضم ہونے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ گوشت کھاتے وقت سلاد اور لسی کا استعمال ضرور کریں۔ اس سے بدہضمی کا خدشہ نہیں رہتا۔

4۔ اعتدال کے ساتھ گوشت کھانے کے بعد کے 15 منٹ یا آدھ گھنٹہ بعد سونف، پودینہ، دار چینی اور الائچی ڈال کر قہوہ بنا کرلیں۔ اس سے گوشت ہضم ہونے میں آسانی ہوگی۔ پیٹ میں اپھارہ بھی نہیں ہوگا۔

5۔ گوشت کے سالن کے ساتھ تھوڑا سا اچار سلاد کے ساتھ لے لیا جائے تو اس سے کھانا آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔

6۔ گوشت کھانے کے فوراً بعد پیٹ درد، متلی قے آنے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔ زیادہ الٹیاں آنے کے صورت میں ORS کا استعمال کریں اور ساتھ ساتھ لیموں پانی بھی دیتے جائیں۔

7۔ قربانی کا گوشت اگر صحیح طور پر پکا ہوا نہ ہو تواسے بالکل استعمال نہ کریں۔ اچھی طرح پکا ہوا گوشت کھانے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

8۔ قربانی کا گوشت کھاتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ گوشت اعتدال کے ساتھ کھایا جائے تاکہ کسی قسم کی بد ہضمی نہ ہو۔

9۔ قربانی کا گوشت کھانے سے اگر قبض ہو جائے تو اس کے لیے اسپغول کا چھلکا اور دھی استعمال کریں۔ گوشت کے سالن میں دو چمچ Olive Oil ملانے سے قبض کا خطرہ نہیں رہتا۔ 

10۔ بد ہضمی کے علاج کے لیے کچے ناریل کا پانی بھی بہت مفید ہے۔ لیمن گراس قہوہ پینے سے بھی پیٹ کا اپھارہ کم ہو جاتا ہے، کھانا کھانے کے بعد مٹھی بھر سونف لینے سے بھی بد ہضمی دور ہو جاتی ہے۔

اوپر دی گئی تجاویز پر عمل کر کے زیادہ گوشت کھانے سے ہونے والی بد ہضمی، پیٹ درد، معدے میں تیزابیت، ڈائریا یا قبض وغیرہ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں 7 لاکھ 50 ہزار شہریوں کیلئے ایک ڈاکٹر میسر ہے، طبی سہولیات کے اعداد وشمار جاری
  • آئندہ مالی سال 26-2025ء کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے
  • آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے
  • گلشن راوی کے معروف ریسٹورنٹ میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی
  • چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بجٹ تجاویز پیش کردیں
  • عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی جانوروں کی قربانی جاری
  • عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا
  • اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کو قتل کر رہا ہے، مولانا شعیب احمد
  • قربانی کا گوشت کھاتے وقت کن باتوں کا خیال ضرور رکھیں؟
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں: شیخ رشید احمد