ٹنڈوجام: امتحان پاس کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 2 ٹنڈوجام سٹی میں ٹرمینل امتحان پاس کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد عظیم ابڑو،ٹیچر راؤ تسلیم، رشید راجپوت، شیر محمد مری، حنیف خانزادہ، سید عابد شاہ، نبی عالم شیخ، عامر قائم خانی، نعیم راجپوت، بختیار راجپوت، مختار راجپوت سمیت دیگر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ اسکول کے طلباء مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے محنت و لگن سے ٹرمینل امتحانات میں پوزیشن حاصل کی ہے، ٹرمینل امتحانات کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی تعلیمی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا تاکہ طلباء سالانہ امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے اساتذہ کی محنت و لگن سے طلباء کو بہتر تعلیم فراہم کی جارہی ہے اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں موبائل سے دور رکھیں تاکہ وہ بہتر انداز سے تعلیم حاصل کریں اور اسکول کا نام روشن کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو الجھا رہی ہے، ریحان راجپوت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رُکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63 لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسئلے کو الجھارہی ہے جس کے باعث پورے سندھ میں 12روز سے سرکاری دفاتر تالا بندی کا شکار ہیں، عوام کو روزمرہ کے معاملات کیلئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہاکہ ایک طرف تو حکمران اپنی عیاشیوں پر کروڑؤں روپے لٹارہے ہیں، ادارے لوٹ مار اور بدعنوانی کی نذر کردیئے گئے ہیں، دوسری طرف سرکاری ملازمین جن کی زندگی کا کل مال و مطائع پنشن اور گریجویٹی ہے ان کی بھی کٹوتی کرکے انہیں مالی پریشانیوں میں مبتلا کیا جارہا ہے، انہوںنے کہاکہ سرکاری اداروں کو چلانے والے کلریکل اسٹاف اداروں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے اور ان ملازمین کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمے داری ہے لیکن 12روز سے ان ادارں میں احتجاج کیا جارہا ہے، حکومت بے حس ہوگئی ہے، تعلیم سے لے کر صحت، زراعت، ریونیو سمیت دیگر اداروں میں تالا بندی کی وجہ سے شہریوں کو روزمرہ کے کاموں کیلیے پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے۔حکومت فوری طورپر ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے تاکہ ملازمین اپنے فرائض بخوبی ادا کرسکیں۔