Jasarat News:
2025-11-03@18:03:34 GMT

سانگھڑ،تجاوزات کے نام پر انتظامیہ نے تباہی مچادی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) شہر میں تجاوزات کے نام پر انتظامیہ نے تباہی مچا دی، غریب رہڑی بانوں اور پتھارے داروں کو بھاری جرمانے، اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر اور بلدیہ کا انکروچمنٹ عملہ غریب عوام جو ریڑھی پتھارے ٹھیلے اور کیبنیں لگا کر شہر کے مختلف علاقوں میں روزگار کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، حق حلال طریقے سے روزگار کرنے والوں کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اور بلدیہ کا عملہ عذاب بن گیا، تجاوزات کے نام پر بلدیہ عملے اور اسسٹنٹ کمشنر کے عملے کو غریب ریڑھی پتھارے ٹھیلے اور کیبن والے پیسے بھتے کی صورت میں نہ دیں تو ان غریب لوگوں کے خلاف بغیر کسی قانونی نوٹس کے راتوں رات بلدیہ کا انکروچمنٹ سیل اور اسسٹنٹ کمشنر کا عملہ تجاوزات کے نام پر بغیر بتائے آپریشن شروع کر دیتا ہے، غریب لوگوں کے ریڑھی پتھارے ٹھیلے اور کیبن ہیوی میشنری کرینیں لگا کر توڑ دیتے ہیں جس سے آئے روز شہر میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشنوں کی ریڑھی پتھارے ٹھیلے والے کی نمائندہ تنظیم کے صدر شفیق احمد قریشی نے نمائندہ جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہزاروں کی تعداد میں ریڑھیاں ٹھیلے پتھارے اور کیبنیں لگی ہوئی ہیں، ہمیشہ انتظامیہ تجاوزات کے نام پر آپریشن ان غریب سادہ لوح حق حلال روزگار کرنے والے ریڑھی پتھارے ٹھیلے اور کیبن والوں کے خلاف کرتی ہے، میں اس کی مذمت کرتا ہوں، انتظامیہ انسانی حقوق کا خیال کیے بغیر اپنے ایک مقصد جو بھی ریڑھی پتھارے ٹھیلے کیبن والے انہیں رشوت میں بھتا نہیں دیتے، ان غریب لو گوں کے خلاف انتظامیہ قانون کو حرکت میں لاتی ہے۔ شفیق احمد قریشی نے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے اپیل کی کہ تجاوزات کے نام پر جاری آپریشن، رشوت ستانی فوری بند کی جائے اور غریب عوام کے ساتھ انصاف اور انہیں حق حلال سے روزگار کرنے کے ذریعے ریڑھی پتھارے ٹھیلے اور کیبنوں سے ہٹانے کے غیر قانونی اقدامات کو فوری ختم کیا جائے۔ دوسری جانب تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن سے نواب شاہ روڈ پر موجود ریڑھی پتھارے ٹھیلے اور کیبن مالکان نے انتظامیہ کے خلاف مین سانگھڑ نواب شاہ روڈ بلاک کرکے ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تجاوزات کے نام پر کے خلاف

پڑھیں:

لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کا باب دوستی سے انخلاء جاری

ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا گیا: محکمہ ماحولیات پنجاب
  • کراچی کے فٹ پاتھوں پر قبضے،کے ایم سی افسران کا دھندا جاری
  • سندھ بار کونسل انتخابات: دونوں بڑے پینلز کے امیدواروں نے نشستیں جیت لیں
  • پتھاروں کیخلاف کریک ڈائون ڈراما نکلا، توڑ جوڑ کے بعد اجازت نامے دے دیے
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
  • ای چالان سسٹم کیخلاف ایڈووکیٹ راشد رضوی کی سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن داخل
  • اجرک ڈیزائن والی نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی تاریخ میں توسیع
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
  • شہری اراضی کو قبضہ گروہوں سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے‘آباد