WE News:
2025-11-19@03:43:57 GMT

2025 میں خواتین کے فیشن ٹرینڈز کیا ہوں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

2025 میں خواتین کے فیشن ٹرینڈز کیا ہوں گے؟

پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں ہر سال نیا رنگ اور نیا انداز دیکھنے کو ملتا ہے۔ 2025 میں بھی فیشن کی دنیا میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ فیشن ایکسپرٹس کے مطابق 2025 کے فیشن ٹرینڈز پاکستان میں سادگی، روایات اور جدیدیت کا حسین امتزاج ہوں گے۔ یہ سال فیشن کی دنیا میں منفرد رنگوں اور ڈیجیٹل پرنٹس سے بھرپور ہوگا۔ جہاں خواتین اپنے ثقافتی ورثے کو جدید انداز کے ساتھ اپنائیں گی اور فیشن میں سادگی کو ترجیح دیں گی۔

’روایتی لباس کا عروج‘

ایلیا اشفاق فیشن ڈیزائننگ کی طالبہ اور اسلام آباد کے ایک بوتیک میں ڈریس ڈیزائننگ کی نوکری کرتی ہیں۔ جنہوں نے پاکستان میں 2025 کے فیشن ٹرینڈز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2025 میں روایتی لباس کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔ اور ویسے بھی پاکستانی فیشن میں روایتی لباس کی اہمیت کبھی کم نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں پروفیشنل خواتین کو کس قسم کے ملبوسات کا انتخاب کرنا چاہیے؟

انہوں نے کہاکہ اس سال برائیڈل کپڑوں میں جدید کٹس کی جگہ روایتی فرشی غرارہ، لہنگا، پلازو اور سیدھی لمبی قمیضیں دوبارہ پھر سے فیشن ٹرینڈ کا حصہ بنیں گی۔ ’روایتی لباس نہ صرف ثقافتی ورثے کو زندہ رکھتے ہیں بلکہ ان میں سادگی اور خوبصورتی کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔ شلوار کُرتا اور غرارہ جیسے لباس پاکستانی خواتین کے پھر سے پسندیدہ بنیں گے۔‘

’سادگی اور کم سے کم فیشن‘

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2025 میں فیشن کے رجحانات میں سادگی دیکھی جائے گی۔ یعنی بھاری بھرکم کڑھائی اور چمک دمک والے لباس فیشن سے باہر ہو جائیں گے۔ جبکہ سادہ، منفرد اور آرام دہ کپڑے زیادہ مقبول ہوں گے۔ ہلکا اور آرام دہ فیشن کا رجحان دنیا بھر میں زور پکڑ رہا ہے اور پاکستانی فیشن میں بھی عالمی ٹرینڈز کی جھلک نظر آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم دیکھیں گے کہ پاکستانی خواتین اب ایسے لباس کا انتخاب کریں گی جو نہ صرف آرام دہ ہوں بلکہ ان میں کچھ نیا اور منفرد اسٹائل بھی ہو۔

رنگوں میں تبدیلی: گولڈ اور وائبرنٹ کلرز کا امتزاج

رنگوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رنگوں میں بھی 2025 میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ پاکستانی شادی بیاہ کی تقریبات کے کپڑوں میں گولڈ ٹونز اور وائبرنٹ کلرز کا امتزاج دیکھنے میں آئےگا۔ مدھم رنگوں کو گہرے رنگوں کے ساتھ جوڑا جائےگا، جس سے فیشن میں ایک نیا اور جاندار رنگ نظر آئےگا۔ برائیڈل اور دیگر خاص مواقع پر گولڈ، گلابی، ہرا، مہرون اور دیگر گہرے رنگوں کے ساتھ گولڈ ٹونز کا استعمال زیادہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عام کپڑوں میں براؤن، موکا براؤن، کافی براؤن یعنی براؤن کی فیملی سے تعلق رکھنے والے رنگ کافی زیادہ ٹرینڈنگ میں رہیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستانی فیشن میں کالا اور سفید رنگ ہمیشہ سے کلاسیک رہے ہیں اور 2025 میں بھی یہ رنگ فیشن میں اپنی جگہ برقرار رکھیں گے۔ ان دونوں رنگوں کی سادگی اور شائستگی خواتین کی ترجیح بنیں گی اور کسی بھی موقع پر یہ رنگ فیشن کا بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔

’ویسٹرن فیشن ٹرینڈ‘

پاکستان میں جینز کے فیشن میں بھی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ تنگ (سکینی) جینز کا دور ختم ہوتا نظر آرہا ہے اور اس کی جگہ سٹریٹ، فلیٹ اور بوٹ کٹ جینز لے رہی ہیں۔ کیونکہ فیشن ٹرینڈز آرام دہ کپڑوں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ یہ جینز زیادہ آرام دہ اور اسٹائلش ہوں گی اور خواتین ان کو کرتے، لمبی قمیض کے ساتھ بھی پہنتی نظر آئیں گی۔

’میٹیلک جیولری کا رجحان‘

ہینڈ میڈ جیولری کا کاروبار کرنے والی آسیہ کوثر نے جیولری کے فیشن کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی فیشن میں میٹیلک جیولری کا فیشن بھی بڑھنے کی توقع ہے۔ سونے، چاندی اور دھاتی رنگوں کے زیورات نئے اور جدید ڈیزائنز کے ساتھ مقبول ہوں گے۔ یہ جیولری خواتین کے لباس کو منفرد اور جاذب نظر بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی ملبوسات چین میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں، غلام قادر

’ہئیر اسٹائل‘

ہیئر اسٹالسٹ عروج اعجاز نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ سٹریٹ ہیئرز، میسی بنز زیادہ فیشن میں رہیں گے۔ اس کے علاوہ لمبے بال ہمیشہ ہر فیشن میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لمبے بالوں میں کمر تک بال جبکہ چھوٹے بالوں کا فیشن 2025 میں بھی رہے گا۔ چھوٹے اور لمبے بالوں میں لئیرز، اسٹریٹ کٹ دونوں ٹرینڈ میں رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستانی خواتین جینز روایتی لباس سادگی فیشن انڈسٹری میٹیلک جیولری نیا سال ہیئر اسٹائل وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی خواتین سادگی فیشن انڈسٹری نیا سال ہیئر اسٹائل وی نیوز پاکستانی فیشن میں فیشن ٹرینڈز میں سادگی انہوں نے رنگوں کے کے ساتھ میں بھی کے فیشن ہوں گے گی اور

پڑھیں:

2025 میں پہلی بار مقامی آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ

اکتوبر 2025 میں پہلی بار مقامی آئی ٹی سیکٹر نے 38کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی ایک سال میں برآمدی نمو کی شرح 17فیصد جبکہ زیرتبصرہ مہینے میں 5.5فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک ڈیٹا کے مطابق آئی ٹی برآمدات کی مالیت ستمبر 2025 میں 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی، جبکہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 1ارب 40کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔

مالی سال 2025 کے 4 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 1 ارب 20کروڑ ڈالر تھی۔ ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد بڑھی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں رقم کی حد 35 تا 50فیصد ہونے سے آئی ٹی برآمدات کا حجم بڑھا ہے جبکہ ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم رہنے سے بھی کا برآمدکنندگان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور یورپی ممالک میں خدمات کا دائرہ وسیع کررہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آٹو سیکٹر سے اچھی خبر ،فنانسنگ میں 33 فیصد اضافہ
  • ترسیلات زر میں اضافہ، مگر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ برقرار
  • پاکستان کی میزبانی میں عالمی خلائی کانفرنس 2025 کا انعقاد
  • ابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغاز
  • دبئی ائیر شو 2025 کا شاندار آغاز، جے ایف 17 توجہ کا مرکز
  • تہجد کی نماز پڑھتا ہوں، میرے لیے وہی می ٹائم ہے، منیب نواز
  • مقامی آئی ٹی کمپنیوں کی برآمدات میں 2025 میں نمایاں اضافہ
  • بارڈرز کی بندش: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں بڑی کمی  
  • 2025 میں پہلی بار مقامی آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ
  • ’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں