بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بنگلا دیش (نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔تمیم اقبال نے دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اس سے قبل جولائی 2023 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے 24 گھنٹے بعد فیصلہ واپس لے لیا تھا۔بائیں ہاتھ کے کرکٹر تمیم اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہا اور اب یہ میرے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام ہے، اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ رہا تھا۔
تمیم اقبال نے کہا کہ اب جب چیمپئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ قریب ہے تو میں اپنے آپ کو ڈسکس نہیں کروانا چاہتا، ایک لمبے عرصے سے بی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے خود کو الگ کر لیا تھا، ریٹائرمنٹ یا کھیلنے کا فیصلہ کسی بھی ایتھلیٹ یا کرکٹر کا ذاتی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان نظم الحسین شنتو نے مجھے واپسی کے حوالے سے نیک نیتی سے پوچھا، سلیکشن کمیٹی نے بھی میری سلیکشن کے حوالے سے مجھ سے پوچھا مگر میں نے فیصلہ کر لیا تھا، مجھے اتنا اہم سمجھنے پر ان تمام افراد کا شکریہ۔تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کو آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ تمیم اقبال نے 2007 میں ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور 2008 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔انہوں نے 70 ٹیسٹ میچز میں 5 ہزار 134، 243 ون ڈے میں 8 ہزار 357 اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ایک ہزار 758 رنز بنائے۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،11 جنوری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ سے تمیم اقبال نے
پڑھیں:
یومِ اقبال پر عام تعطیل؟ اہم خبر آگئی
ویب ڈیسک: ہر سال یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو عام تعطیل دی جاتی ہے تاہم اس بار عوام تعطیل سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی یاد میں یومِ اقبال منایا جاتا ہے۔ وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ عام تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں یومِ اقبال کو تعطیل کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، مگر چونکہ اس سال یہ دن اتوار کو پڑ رہا ہے، اس لیے کوئی اضافی چھٹی نہیں دی جائے گی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
یاد رہے کہ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ برصغیر کے ممتاز فلسفی، شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے تحریکِ پاکستان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔
ہر سال اس دن ملک بھر میں یادگاری تقریبات، مشاعرے اور تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جن میں اقبال کے نظریات، فلسفہ خودی اور قومی بیداری کے پیغام کو اجاگر کیا جاتا ہے۔