Jang News:
2025-07-26@07:21:25 GMT

حج کے خواہشمند برٹش پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

حج کے خواہشمند برٹش پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

—فائل فوٹو

حج 2025ء کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت کا بڑا اقدام سامنے آ گیا۔

حج کے خواہشمند افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضۂ حج ادا کرسکیں گے

سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضۂ حج ادا کرسکیں گے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں حاجیوں کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرا دی گئی۔

مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور بریڈ فورڈ میں قائم پاکستانی قونصل خانے بھی بغیر پیشگی بکنگ حاجیوں کے لیے یہ سہولت فراہم کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں

---فائل فوٹو

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئی ہیں۔ 

ایک جاں بحق نوجوان حسن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا، طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔

لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے اس لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے۔ 

دفتر خارجہ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر
  • پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کیلئے اچھی خبر
  • عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرادیا
  • لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • نادرا کا اہم اعلان، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
  • کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی کروڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
  • پاکستانیوں کے لیے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت  
  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت
  • ٹک ٹاک نے تین ماہ میں پاکستانیوں کی کتنی ویڈیوز ڈیلیٹ کیں؟
  • امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی