اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، غزہ میں شدید بمباری، مزید 21 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء) اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا رہا، فلسطین، لبنان اور یمن میں حملے جاری رہے، غزہ میں بمباری سے مزید21 فلسطینی شہید ہوگئے۔
(جاری ہے)
برطانوی جریدے دی لانسیٹ نے شہدا سے متعلق جاری خوفناک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد موجودہ تعداد سے 40 فیصد زیادہ ہے، غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 64 ہزار260 ہے۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان میں بھی بمباری جاری رہی، طائرشہر میں اسرائیلی حملے میں 5 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، حملے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ترجمانی حوثی کے مطابق اسرائیلی فوج نے یمن کی 2 بندرگاہوں اور پاور سٹیشن پر فضائی حملے کئے، امریکی و برطانوی طیاروں نے صوبہ امران میں 12 فضائی حملے کئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
غزہ، مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے مزاحمتی حملہ کے بعد زخمیوں کو علاقے سے نکالا۔ چند روز قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں القسام بریگیڈز کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے مزاحمتی حملہ کے بعد زخمیوں کو علاقے سے نکالا۔ چند روز قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں القسام بریگیڈز کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔