اعلیٰ معیار کی آڈٹ نگرانی سے معاشی ترقی کا تحفظ کیا جائے ، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اعلیٰ معیار کی آڈٹ نگرانی سے معاشی ترقی کا تحفظ کیا جائے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے آڈٹ امور کے بارے میں اہم ہدایات جاری کیں کہ آڈٹ کمیو نسٹ پارٹی آف چائنا اور ریاستی نگرانی کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ حالیہ برسوں میں، آڈٹ اداروں نے معیشت کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے، قومی اقتصادی سلامتی کے تحفظ، پوشیدہ خطرات کو اجاگر کرنے، اور انسداد بدعنوانی اور بد انتظامی سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔
ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سفر پر اصلاحات اور اختراع کو مزید گہرا کرنا چاہیے، ایک مرکزی، متحد، جامع، مستند اور موثر آڈٹ نگرانی کے نظام کی تعمیر کے لیے کوشش کرنی چاہیے، معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے تحفظ کے لیے اعلیٰ معیار کی آڈٹ نگرانی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس سے چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی قوم کی نشاۃ الثانیہ کے لیے نئی خدمات سر انجام دی جا سکیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معیار کی
پڑھیں:
سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت کے لئے انتظامات مزید سخت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے، پولیس یونیفارم پر لگے کیمروں اور سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کی جانے لگی۔
ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایات پر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، اسی لئے ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی و خارجی راستوں سمیت حساس مقامات پر جدید تقاضوں کے مطابق سکیورٹی کو مزید مستحکم بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پڑتال کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جارہی ہے، شہریوں اور ملکی و غیر ملکی املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ باڈی وورن کیم اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نگرانی کے نظام کو زیادہ موثر اور شفاف بنایا جارہا ہے، افسران اور جوان فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی امور کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔