خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے کہا کہ اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے مختلف حکومتوں نے مختلف اقدامات بھی کیے، ایف بی آر نے رواں ہفتے ایک حیران کن فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے جو کنٹینر افغانستان جاتے ہیں ان کی سرویلنس ختم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرین معاشیات نے کہا ہے کہ پاکستان کے کراچی پورٹ سے افغانستان جانے والے کنٹینر کی سرویلنس ختم کرنے کا فیصلہ ایف بی آر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی ایک واضح مثال ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے لگتا ہے کہ اگر کوئی اچھا کام ہو بھی رہا ہے محکمے میں تو وہ کسی جامع پالیسی کے تحت نہیں ہو رہا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے کہا کہ چونکہ افغانستان کو کوئی سمندرنہیں لگتا، اس لیے وہ دنیا کے ساتھ جو تجارت کرتا ہے وہ پاکستان کے راستے سے کی جاتی ہے لیکن افغان ٹرانزٹ ٹرید کا غلط استعمال ہونے کے بھی الزامات لگتے رہے ہیں کہ پاکستان میں بیشتر اسمگلنگ اسی روٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ اس پر قابو پانے کیلئے مختلف حکومتوں نے مختلف اقدامات بھی کیے، ایف بی آر نے رواں ہفتے ایک حیران کن فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے جو کنٹینر افغانستان جاتے ہیں ان کی سرویلنس ختم کردی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ پاکستان ایف بی آر

پڑھیں:

کراچی: PIMEC-2025 کا آج سے آغاز، ٹریفک پلان جاری

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC)  2025 کا آج سے کراچی میں انعقاد کیا جارہا ہے، پولیس نے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلئے پلان جاری کردیا۔

PIMEC-2025 کا انعقاد آج سے 6 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں کیا جارہا ہے، ایونٹ کے دوران ٹریفک کی آمدورفت کو یقینی بنانے اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس نے ایکسپو سینٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والے اہم شاہراہوں پر بھاری اور کمرشل گاڑیوں کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی عائد کی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل (نرسری سائیڈ) سے آنے والی بھاری اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسی طرح ٹریفک کو حبیب ابراہیم رحمت اللّٰہ روڈ سے سر شاہ سلیمان روڈ کی طرف جانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

کارساز اور ڈرگ روڈ سے سفر کرنے والے موٹر سائیکل سوار راشد منہاس روڈ کو ملینیم مال یا نیپا کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں، ایئرپورٹ سے آنے والی گاڑیوں کو ڈرگ روڈ سے دائیں جانب موڑ کر راشد منہاس روڈ اور ملینیم مال کی طرف رواں کیا جائے گا۔

راشد منہاس روڈ اور ملینیم مال سے بھاری اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم یا ڈالمیا کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسی گاڑیوں کو ان کے روٹ کے لحاظ سے شاہراہ فیصل، نیپا، گلشن چورنگی، سہراب گوٹھ یا صفورا گوٹھ کی طرف ری ڈائریکٹ کیا جائے گا۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کسی بھی بھاری یا کمرشل گاڑیوں کو نیپا سے حسن اسکوائر کی طرف جانے یا اندرونی علاقوں سے اسٹیڈیم یا یونیورسٹی روڈ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، ان گاڑیوں کو بلوچ پل کے راستے شہید ملت روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

سر شاہ سلیمان روڈ لیاقت آباد نمبر 10 اور حسن اسکوائر کے درمیان بھاری اور تجارتی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، جبکہ ہلکی گاڑیاں شاہراہ پاکستان کے ذریعے کریم آباد سے سہراب گوٹھ کی طرف متبادل راستے استعمال کر سکتی ہیں۔

ٹریفک پولیس نے مزید واضح کیا کہ حسن اسکوائر فلائی اوور نیشنل اسٹیڈیم آنے اور جانے والی چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔

حکام نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ ٹریفک انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پورے ایونٹ میں ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنایا اور عوام الناس کی ممکنہ مشکلات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  •  افغانستان میں زلزلہ، ایران کا اظہارِ ہمدردی
  • طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا،  ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کراچی: PIMEC-2025 کا آج سے آغاز، ٹریفک پلان جاری
  • پاکستان میں تعلیم کا بحران؛ ماہرین کا صنفی مساوات، سماجی شمولیت اور مالی معاونت بڑھانے پر زور
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
  • غلط بیانی قابل قبول نہیں، پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
  • پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
  • پیپلز پارٹی نااہلی اور کرپشن کا امتزاج، احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا۔ منعم ظفر خان