وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا خصوصی افراد کے لئے الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خصوصی افراد کے لئے الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا نے خصوصی افراد کےلیے تاریخی اقدام اٹھایا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلی نے خصوصی افراد کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔
(جاری ہے)
اس پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تمام خصوصی افراد کو وہیل چئیرز فراہم کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں وہیل چیئرز سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات میں بلا تفریق تقسیم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات پر آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی جس میں کوائف اور معلومات حاصل کی جائیں گی۔ طلبااپنی معذوری کی تفصیلات آن لائن فارم میں فراہم کریں گے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خصوصی افراد کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔