وسائل دینے میں سندھ سے سوتیلی اولاد کا سلوک کیا جاتا ہے:بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہوگا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا اصول مجبوری میں اختیار کر رہے ہیں، وسائل دینے میں سندھ سے سوتیلی اولاد کا سلوک کیا جاتا ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کر دیا گیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے سیوریج اور صفائی کے مسائل بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے حل کریں گے، نجی شعبہ دوستی یاری میں کوئی کام نہیں کرے گا، سندھ حکومت کو وِن وِن سچویشن دینا ہوگی۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کے فیز ون کے افتتاح کی تقریب آج رکھی، فخر سے کہتا ہوں تین نسلوں سے کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، شہید بھٹو نے کراچی کے انفراسٹراکچر بنانے اور روزگار دلوانے میں انقلابی کام کئے، جب بھی شہید محترمہ کو حکومت ملی کراچی پر توجہ دی، محترمہ بےنظیر بھٹو نے ہمیشہ کراچی میں امن قائم کرنے کی کوشش کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ مصطفیٰ کمال سے پوچھیں جتنے وسائل صدر زرداری نے کراچی کو دیے کسی اور نے نہیں دیے، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنا رہے ہیں، اس ٹول کے چارجز 100 روپے ہیں آج میں نے خود ادا کئے، امید ہے ٹول کے چارجز 100 روپے سے نہیں بڑھائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، قائم علی شاہ کے دور سے ہے، اپنی حکومت کو کہتا ہوں کہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر توجہ دیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت گرین انرجی پارک بنانے چاہئیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم انتہا پسندی اور انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے، آئیں مل کر محنت کرتے ہیں اور کراچی کی ترقی کا بندوبست کرتے ہیں۔
لاہور سمیت وہ علاقے جہاں بارش کا امکان ہے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کہ کراچی بھٹو نے
پڑھیں:
کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان
اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورنگی کازوے سے کاٹھوڑ تک پورا شاہراہِ بھٹو دسمبر 2025ء کے آخر تک عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، پورٹ قاسم، لانڈھی اور کورنگی جیسے صنعتی علاقوں کی ٹریفک کیلئے بنایا گیا نیشنل ہائی وے تا موٹروے لنک روڈ بھی جلد کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی بندرگاہ سے قیوم آباد تک اہم حصے کی تعمیر کی فوری ضرورت پر زور دیا، جو بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے تک براہِ راست اور بغیر رکاوٹ رسائی فراہم کرے گا۔