امریکا میں خرگوش بخار ”ٹولیریمیا“ تیزی سے وائرل ہونے کا انشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
امریکا میں خرگوش بخار ”ٹولیریمیا“ تیزی سے وائرل ہونے کا انشاف
واشنگٹن:امریکا میںخرگوش بخار”ٹولیریمیا“ کے تیزی سے وائرل ہونے کا انشاف ہوا ہے، جسے انسانی جانوں کے لیے خطرے کا باعث قرار دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کا کہنا ہے کہ خرگوش بخار جسے حرف عام میں ” ٹولریمیا “ بھی کہا جاتا ہے، جسے تیزی سے پھیلتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ بخار جراثیم فرانسیسیلا ٹولارینسیز کے باعث پھیلنے والی بیماری ہے۔
امریکی ماہرین کے مطابق یہ بیماری جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ انٹرنیشنل نیوز ڈیسک کے مطابق اس بیماری کے پھیلنے میںنمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق2001ءتا2010ءکے مقابلے میں2011 ءسے 2022ءکے عرصے کے دوران مذکورہ مرض میں 56 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، یہاں اس بیماری سے متعلق دلچسپ پہلو یہ ہے کہ یہ بخار5 سے 9 سال کے بچوں اور بوڑھے افراد کو ہوتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ٹولیریمیا“متاثرہ خرگوش اور چوہے کو چھونے سے پھیلتی ہے۔ اس حوالے سے جو مزید تصدیق آئی ہے وہ یہ کہ ٹولیریمیا گنجان آبادی والے علاقوں میں پائی جانے والی مخصوص مکھی، جسے ڈیر فلائی کہا جاتا ہے کہ کاٹنے سے بھی ہو جاتا ہے، اس سے بچاﺅ کے لیے گندا پانی اور ناقص غذا کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ ماہرین نے ٹولیریمیا میںجن علامات کا زکر کیا ہے، اس میںاچانک بخار کا چڑھنا، سردی لگنا، تھکاوٹ اور جسم میں درد ہونا، سوجن اور جِلد پر زخم ہونا، گلے میں خراش، سینے میں درد یا سانس لینے میں دشواری اور شدید کھانسی کا ہوناہے۔ جس کے لیے فوری طورپر کسی اچھے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خرگوش بخار کے مطابق تیزی سے
پڑھیں:
’’ملیریا کو ختم کرنا ہے‘‘ قابلِ علاج بیماری کیخلاف جنگ کیلیے وزیراعظم کا پیغام
ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25 اپریل 2025 ملیریا کا عالمی دن ہے جو بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کا تھیم "ملیریا کو ختم کرنا ہے، جبکہ سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کیلئے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی اصلاحات و حکمت عملی کے ذریعے، دور دراز علاقوں تک پہنچنے اور اسے ختم کرنے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملیریا کےعالمی دن کے موقع پر، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز، حکومت، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز، اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متحد ہو کر اس اہم مشن کے لیے کام کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ملیریا کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عالمی دن "Zero Malaria Starts with Me" اور "Ready to Beat Malaria" کے تھیم سے بھی منایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے ملیریا کی روک تھام کے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ صوبے بھر میں 3541 ہیلتھ پروفیشنلز ملیریا کی تشخیص پر مامور ہیں جبکہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرہ اضلاع خاص طور پر ضلع قمبر کی تحصیل نصیر آباد میں میں ایک لاکھ مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ملیریا و ڈینگی کیسز میں 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صاف ستھرا ماحول ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے، وزیراعلیٰ سندھ صحت مند معاشرہ ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے لہٰذا اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔