علی امین گنڈاپور سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل میں اختلافات ختم کروانے کیلئے سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور : فوٹو فائل
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان اختلافات ختم کروانے کیلئے سامنے آ گئے۔
علی امین گنڈاپور نے شیر افضل مروت کو خیبر پختونخوا ہاؤس بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات پہنچائی جاتی ہیں، پارٹی کے جتنے مسائل ہوں انہیں پارٹی کے اندر حل ہونا چاہیے۔
وقاص اکرم نے کہا کہ 103 بیماریوں کا علاج صحت کارڈ سے کے پی میں ہورہا ہے،
شیر افضل مروت نے کہا کہ جو میڈیا پر آکر میرے خلاف بیانات دے گا اس کا جواب دوں گا، میں نے کبھی پہل نہیں کی ہمیشہ دفاع میں جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا فون آیا اور خیبر پختونخوا ہاؤس میں ملاقات بھی ہونی چاہیے، علی امین نے کہا میرے اور سلمان اکرم راجا کے معاملے پر بڑی لے دے ہو رہی ہے، میں نے کہا سلمان اکرم راجہ نے پہلے بیان دیا جس کا میں نے جواب دیا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کریں، اسپیکر کو کسی جانب سے اجلاس کی استدعا کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، اسپیکر کوآرڈینیٹر ہیں تو انہیں دونوں فریقین کو بٹھانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں خدشات ہیں کہ بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، ان خدشات کے باجود بانی پی ٹی آئی نے مذاکرت کرنے کا کہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا شیر افضل مروت سلمان اکرم نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے: علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، ان کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہر ضلع، ہر یونین کونسل اور ہر شخص تک پہنچایا جا رہا ہے، مختلف علاقوں میں ریلیوں اور میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر قید کیا گیا ہے جو ہم نہیں مانتے، ان کو توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی ناحق قید کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فسطائیت کے باوجود بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی بات کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی غیرآئینی اور غیر قانونی عمل کو تسلیم نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں، یہی ہمارا نظریہ ہے۔