پاکستان بزنس فورم کا غزہ مارچ میں شرکت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس فورم نے اپنے صدر سہیل عزیز کی قیادت میں 12 جنوری 2025 اتوار کی سہہ پہر 3 بجے سی ویو، کراچی پر منعقد ہونے والے غزہ : مارچ میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اس اہم مارچ کا مقصد غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف اجتماعی آواز بلند کرنا اور اسرائیل کی جانب سے معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرنا ہے۔اپنے بیان میں سہیل عزیز نے کاروباری برادری کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور انسانیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کراچی کی کاروباری برادری کے عہدیداران اور اراکین کو اس اہم مقصد کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔