Express News:
2025-06-13@09:04:09 GMT

فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

STRASBOURG:

فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں سنٹرل اسٹیشن پر دو ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں، جبکہ 100 افراد کو اسپتالوں میں چیک کیا گیا اور کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرام نے پٹری تبدیل کی اور وہ اسٹیشن پر کھڑی ہوئی دوسری ٹرام سے ٹکرا گئی۔

واضح رہے کہ اسٹراس برگ 1994 میں دوبارہ ٹرام سروس شروع کرنے والا پہلا فرانسیسی شہر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایرانی بندرگاہ پر آگ بھڑک اٹھی: 3 افراد ہلاک، 10 زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں واقع بندرگاہ دیر پر ایک میتھانول لے جانے والی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے شدید آگ اور دھوئیں کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساحلی شہر دیر میں واقع کاوہ پیٹروکیمیکل کارخانے سے بلند شعلے بھڑک رہے ہیں۔ یہ شہر تہران سے تقریباً 1200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ آج بدھ کے روز ملک کے ایک پیٹروکیمیکل کمپلیکس میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، بوشہر صوبے کے شہر دیر کے گورنر نے بتایا کہ دھماکہ کشتی پر ویلڈنگ کے کام کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو، فائر بریگیڈ اور طبی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں تا حال جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اپریل کے آخر میں بندرعباس کی رجائی بندرگاہ میں ایک زبردست دھماکہ ہوا تھا جس میں 70 افراد جاں بحق اور 1200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد: گودام میں آتشزدگی ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • چکوال: موٹر وے پر تیز رفتار کار حادثے کا شکار، 4 افرادجاں بحق
  • چکوال، کار درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق
  • غزہ:اسرائیلی حملے،امدادی مرکز پر فائرنگ،37 فلسطینی شہید،200 سے زائد زخمی
  • ایرانی بندرگاہ پر آگ بھڑک اٹھی: 3 افراد ہلاک، 10 زخمی
  • ہنگو: تلخ کلامی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
  • چین اور پاکستان 5 جی بیس اسٹیشن کے آلات کی آزمائش کر رہے ہیں، چینی میڈیا
  • فرانس: 15 سالہ طالبعلم کے چاقو کے وار سے ٹیچنگ اسسٹنٹ جاں بحق
  • غزہ میں اسرائیلی حملے، امدادی مرکز پر فائرنگ سے 37 فلسطینی شہید، 200 سے زائد زخمی
  • بلدیہ ٹاؤن کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، 10 سے زائد دکانیں جل گئیں